'کالے چغوں میں لوگ پکڑے گئے ہیں جو ایک پتلے کو سوئیاں چبھو رہے تھے'

'کالے چغوں میں لوگ پکڑے گئے ہیں جو ایک پتلے کو سوئیاں چبھو رہے تھے'
جہاں ایک طرف وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان آئی ایس آئی کے سربراہ کو لگانے کا تنازعہ جاری ہے، وہیں ایسی بے سر و پا خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک کس قسم کی افواہوں میں گھر گیا ہے۔

اب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام آباد میں بے یقینی کی صورتحال کس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ لوگ اب ان باتوں کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔

دنیا نیوز پر پروگرام آن دا فرنٹ میں میزبان کامران شاہد سے بات کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ شنید ہے کہ کالے چغوں میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو ایک پتلے کو سوئیاں چبھو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے اور یہاں اس قسم کی خبریں چل رہی ہیں۔

https://twitter.com/BIT0420/status/1448679807730995203

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی دو روز قبل ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ جادو ٹونوں کی بنیاد پر وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں۔ ان کا اشارہ یقیناً خاتونِ اول کی جانب تھا۔ جواباً وزیر اعظم کے ہم نام اینکر عمران خان نے ایک ولاگ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی خواجہ سرا کے پاس جاتی ہیں اور وہ انہیں جادو کے توڑ کے مشورے دیتی ہیں جن میں سے ایک توڑ وہ سٹیل کا گلاس بھی ہے جو اکثر مریم نواز ہاتھ میں تھامے دکھائی دیتی ہیں۔

اگر ان تمام باتوں پر یقین کر لیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ملک اکیسویں نہیں، اب تک جدید دنیا سے ڈھائی، تین سو سال پیچھے ہی ہے۔

Maryam Nawaz Glass