جب گورنر تھا تو سیکٹر کمانڈر نے کہا مصطفیٰ کمال کی حمایت کریں: زبیر عمر

جب گورنر تھا تو سیکٹر کمانڈر نے کہا مصطفیٰ کمال کی حمایت کریں: زبیر عمر
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں گورنر سندھ تھا تو سیکٹر کمانڈر کی جانب سے مجھے کہا گیا کہ میں مصطفی کمال کی پاک سر زمین پارٹی کو سپورٹ کروں جسکا میں نے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل کے شو میں میزبان فریحہ ادریس سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے بتایا کہ جب میں سندھ کا گورنر تھا تو مجھے یہ کہا جاتا تھا کہ میں پی ایس پی کو سپورٹ کروں جو کہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو پی ایس پی کو سپورٹ کرنے کا کون کہتا تھا تو انہوں نے کہا کہ کراچی کے سیکٹر کمانڈر نے انہیں ایسا کہا۔

فریحہ ادریس نے سوال کیا کہ کیا ان کے کہنے پر آپ نے ان کی پارٹی کو سپورٹ کیا، جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ میں انہیں کیوں سپورٹ کرتا۔ کراچی واقعے کے بعد وہ مائنڈ سیٹ کھل کر سامنے آگیا، لوگوں میں بے چینی تھی اور سب کو معلوم ہے کہ یہاں کیا ہوتا ہے۔

میزبان نے کہا کہ شاید انہوں نے آپ سے دوستی میں ایسا کرنے کو کہا ہوگا کیونکہ آپ کی ان لوگوں سے دوستیاں بھی تھیں۔ جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، دوستیوں والی بات پہلے بھی کی جاتی ہے، کوئی دوستی نہیں، یہ بات اس سے الگ ہے۔ کسی کو ایک پوزیشن دی جاتی ہے کہ وہ ایسا کرے، اور مجھ سے بحثیت گورنر یہ بات کی گئی تھی کسی نے مجھے پوزیشن کی حیثیت سے مجھے یہ کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بالکل اسی طرح جس طرح 2002 میں جنرل ضمیر ٹکٹ دیتے تھے اور ان کا کام تھا کہ وہ اس طرح کی چیزوں کو کنٹرول کریں بالکل اسی طرح مجھ سے بات کی گئی، اداروں میں چند لوگوں کو ایسا کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/SocialDigitally/status/1329850603405762563