اٹلی میں سابق ایئرہوسٹس کا انوکھا احتجاج، سب کے سامنے کپڑے اتار دیئے

  اٹلی میں سابق ایئرہوسٹس کا انوکھا احتجاج، سب کے سامنے کپڑے اتار دیئے
اطالوی ایئر لائن ’’الیتالیہ‘‘ کی درجنوں سابق ایئر ہوسٹس نے روم شہر میں نوکریوں سے نکالے جانے کیخلاف احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ ایئر لائن بند ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

’’الیتالیہ‘‘ ایئر لائن کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے مالی بحران کا شکار تھی۔ اس نے اپنی آخری پرواز 14 اکتوبر کے دن کی، الیتالیہ کے کچھ ہوائی جہازوں نے نئی ایئر لائن ’’آئی ٹی اے‘‘ میں پرواز کا عمل شروع کیا۔

اس نئی ایئر لائن نے الیتالیہ کو خرید لیا ہے لیکن لگ بھگ تمام ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔ لیبر یونین کا کہنا ہے کہ تقریباً 7 ہزار ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن جنھیں نوکریاں دی گئی ہیں انھیں انتہائی کم تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔


اس استحصال پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے روم شہر کے مشہور چوک میں ایئر لائن ’’الیتالیہ‘‘ کی سابق ایئر ہوسٹس اکھٹی ہوئیں اور قطاروں میں کھڑے ہوکر خاموش احتجاج کیا اور اسی دوران تمام سابق ایئر ہوسٹس نے اپنے کپڑے اتار کر صرف ’’اَنڈر گارمنٹس‘‘ پہنے رکھے۔

تمام سابق ایئر ہوسٹس ننگے پاؤں رہ کر چند منٹ کے لیے خاموش رہیں۔ پھر انہوں نے دوبارہ اپنے کپڑے اور جوتے اکٹھے کیے اور ایک ساتھ چلائیں کہ ’’ہم الیتالیہ ہیں‘‘۔

یونین کے رہنما حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بے روزگار افراد کو ملنے والے فوائد میں پانچ سال تک توسیع کرے۔