جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو گالیاں دینے پر PTI رکن اسمبلی گرفتار

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو گالیاں دینے پر PTI رکن اسمبلی گرفتار
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ جب کہ قاضی فائز عیسٰی کی شکایت پر ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے اسکاڈ میں رکاوٹ ڈالی، اور غصے میں مغلظات بھی بکیں، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔