• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعہ, جنوری 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اسحاق ڈار کے بعد ARY کی برطانوی عدالت میں ناصر بٹ سے بھی معافی، ہرجانہ اور جرمانہ ادا کرنے کے لئے تیار

NVTV نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ "ناصر بٹ صاحب نے ہمیں بتایا ہے اور ہم ان کا یہ مؤقف تسلیم کرتے ہیں کہ ان پر قتل، غنڈہ گردی، منشیات فروشی، سمگلنگ کے علاوہ پاکستان میں قانون سے بھاگ کر برطانیہ میں پناہ لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم ناصر بٹ سے معذرت کرتے ہیں اور ہم ہرجانہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی وکلا کی فیسیں بھرنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔"

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 29, 2021
in خبریں
74 1
0
Nasir-Butt
88
SHARES
418
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ جن کا نام 2019 میں اس وقت زبان زدِ عام ہوا جب مریم نواز نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ دکھائی جس میں ارشد ملک یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت ناکافی ہونے کے باوجود انہوں نے مجبوراً انہیں سزاوار ٹھہرایا کیونکہ انہیں ان کی ایک پرانی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ ناصر بٹ ہی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔

اس موقع پر حکومتی عہدیداروں اور متعدد ٹی وی چینلز کے اینکرز اور رپورٹرز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ناصر بٹ ایک بلیک میلر، ڈرگ ڈیلر اور ایک جرائم پیشہ شخص تھے۔ یہ الزامات انہوں نے اے آر وائے نیوز پر بیٹھ کر لگائے تھے اور NVTV جو کہ برطانیہ میں ARY کا مواد نشر کرتا ہے، یہ اس پر بھی نشر کیے گئے تھے۔

تاہم، اب NVTV اور ARY نے ناصر بٹ سے معذرت کی ہے۔ ناصر بٹ نے ان کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ اس مقدمے میں NVTV کے علاوہ جیو نیوز، دنیا ٹی وی، ہم نیوز، سماء اور 92 نیوز بھی فریق ہیں لیکن سب سے پہلے NVTV نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے دعوے کو درست تسلیم کیا ہے اور نہ صرف اپنے چینل پر معافی نشر کی ہے بلکہ جرمانہ ادا کرنے، ناصر بٹ کے وکلا کی فیس ادا کرنے اور ان کی ہتکِ عزت کے عوض ان کو ہرجانہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

https://urdu.nayadaur.tv/wp-content/uploads/2021/10/VID-20211029-WA0004.mp4

 

NVTV نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ “ناصر بٹ صاحب نے ہمیں بتایا ہے اور ہم ان کا یہ مؤقف تسلیم کرتے ہیں کہ ان پر قتل، غنڈہ گردی، منشیات فروشی، سمگلنگ کے علاوہ پاکستان میں قانون سے بھاگ کر برطانیہ میں پناہ لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم ناصر بٹ سے معذرت کرتے ہیں اور ہم ہرجانہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی وکلا کی فیسیں بھرنے کا بھی عہد کرتے ہیں۔” ادارے نے مزید لکھا کہ انہوں نے 14 جولائی 2019 کو پروگرام نشر کیا تھا جس میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ناصر بٹ پاکستان میں قانون سے بھاگ کر برطانیہ میں بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ 7 جولائی کو چینل پر چلنے والی ایک رپورٹ میں ان پر لگائے گئے الزامات پر بھی معذرت طلب کی گئی ہے۔

RelatedPosts

پیر حسنات شاہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

‘کراچی کے تمام نتائج شام تک مکمل ہو جائیں گے’، نتائج کی تاخیر پر الیکشن کمیشن کی وضاحت

Load More

میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ آج میں لندن کی عدالت میں سرخرو ہوا ہوں۔ “میں ہتکِ عزت کے اس مقدمے میں اپنی جیت کو نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔ جج ارشد ملک نے پاکستان کی تاریخ کے ایک اہم ترین سچ سے پردہ اٹھایا تھا کہ انہیں تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے شخص کے خلاف استعمال کیا گیا تھا لیکن حکومتِ پاکستان کے حکم پر پاکستانی میڈیا نے اس سچ کو دبانے کے لئے مجھ پر حملے شروع کر دیے۔ ارشد ملک صاحب نے اس ویڈیو کے بنائے جانے سے پہلے متعدد مرتبہ مجھے بتایا تھا کہ وہ انتہائی شرمندہ تھے کہ انہوں نے بے گناہ نواز شریف کو جیل کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے مجھے نواز شریف سے ملاقات کروانے کے لئے کہا جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کے پاس انہیں سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ انہیں ایک طاقتور شخصیت نے ایک قابلِ اعتراض ویڈیو دکھا کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لئے بلیک میل کیا تھا ورنہ وہ ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ جج ارشد ملک نے کہا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ نواز شریف نے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی تھی لیکن انہیں ایک نیا سیاسی نظام لانے کے لئے 2018 کے انتخآبات میں دھاندلی کرنے کی خاطر سزا دے کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا تھا۔”

ناصر بٹ نے کہا کہ وہ اللہ کے شکرگزار ہیں کہ برطانوی عدالتوں سے بھی نواز شریف بے قصور ثابت ہو رہے ہیں اور آج اللہ نے ان کو یہاں کی عدالت سے بھی باعزت بری کروایا ہے۔

ناصر بٹ نے الزام عائد کیا کہ تحریکِ انصاف حکومت، بالخصوص شہزاد اکبر نے ان کے اور اہلخانہ کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس کا استعمال کیا، ‘میرے اہلخانہ کو بیڑیاں لگائیں، ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا اور ہمیں پیشکش کی کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں لیکن ہم نے ان پر واضح کر دیا کہ ہم ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ یہ تمام کردار بھی اپنے کیے کی سزا بھگتیں گے اور دیگر چینلز کے خلاف ان کا مقدمہ ابھی جاری ہے۔

ابھی چند ہی روز قبل ARY سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے بھی معافی مانگ چکا ہے اور ان کے ہتکِ عزت کے ہرجانے اور جرمانے بھرنے کے اقرار کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر معافی نامہ بھی نشر کر چکا ہے۔ یہ بات البتہ اہم ہے کہ پاکستان میں اس معافی نامے کو نہیں چلایا گیا اور چینل کے ایک اینکر نے یہاں تک کہا کہ ہم نے کوئی معافی نہیں مانگی، جو کہ سراسر غلط بیانی تھی۔

یہاں یہ یاد دہانی بھی ناگزیر ہے کہ برطانیہ میں ARY اب NVTV کے نام سے اس لئے کام کرتا ہے کہ 2014 میں اس نے جیو نیوز پر غیر ملکی فنڈنگ اور دیگر سطحی الزامات عائد کیے تھے جس پر جیو نیوز نے برطانوی عدالت میں چینل پر کیس کیا تھا اور اس مقدمے میں شکست کے بعد ARY نے برطانیہ میں خود کو دیوالیہ قرار دے کر چینل تو بند کر دیا لیکن NVTV کے نام سے اس چینل پر ARY کی تمام خبریں نشر ہوتی ہیں۔

Tags: AryARY apology to Nasir ButtNasir ButtPMLNنیا دور اردو
Previous Post

وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا کہ ندیم انجم پر کوئی اعتراض نہ تھا تو تین ہفتے معاملہ کیوں لٹکائے رکھا

Next Post

کالعدم ٹی ایل پی ریلی، رینجرز کو مظاہرین کیخلاف اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘ایک آدھ مزید گرفتاری کے بعد عمران خان مذاکرات کی میز پر آ جائیں گے’

‘ایک آدھ مزید گرفتاری کے بعد عمران خان مذاکرات کی میز پر آ جائیں گے’

by نیا دور
جنوری 26, 2023
0

پرویز الہیٰ کو اپنی وزارت اعلیٰ کے کھو جانے کا بڑا دکھ ہے۔ جب منظور وٹو نے 15 سیٹوں سے وزارت اعلیٰ...

فواد چودھری پہلے گرفتار ہو جاتا تو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہوتی، پرویزالہی

فواد چودھری پہلے گرفتار ہو جاتا تو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہوتی، پرویزالہی

by نیا دور
جنوری 26, 2023
0

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹئ آئی کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے بارے میں کہا ہے...

Load More
Next Post
کالعدم ٹی ایل پی ریلی، رینجرز کو مظاہرین کیخلاف اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

کالعدم ٹی ایل پی ریلی، رینجرز کو مظاہرین کیخلاف اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 26, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In