شہباز شریف کا اقتدار میں آکر آصف علی کے نام پر فلائی اوور بنانے کا عندیہ

شہباز شریف کا اقتدار میں آکر آصف علی کے نام پر فلائی اوور بنانے کا عندیہ
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اقتدار میں آکر قومی کرکٹر آصف علی کے نام ہر فلائی اوور بنانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

شہباز شریف نے یہ عندیہ دراصل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کیخلاف میچ کے بعد صدر مملکت، وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی ٹیم کو بھرپور مبارکباد دی تھی۔

لیگی صدر نے پاکستانی ٹیم کے جارحانہ کرکٹر آصف علی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پاکستان برابر، جیت جمع انٹرٹینمنٹ گارنٹیڈ‘۔

شہباز شریف کی اس ٹویٹ پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’میں لاہور میں آصف علی کے نام سے انڈر پاس کو منسوب ہوتا دیکھ رہا ہوں۔‘

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1454142891270541320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454142891270541320%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268029-

اس ٹویٹ پر شہباز شریف نے انتہائی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شاٹس ویسے فلائی اوور والی تھیں۔‘

خیال رہے کہ آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کیخلاف میچ جیت لیا تھا۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

میچ کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ شاداب خان مجھے بار بار سنگل رن لینے کا کہتے رہے لیکن میں نے ان کی بات نہیں مانی کیونکہ میرے ذہن میں تھا کہ میں نے اسی اوور میں ہی میچ کو اختتام تک لے کر جانا ہے۔ اس کیلئے اللہ تعالیٰ نے میری خاص مدد کی اور ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔