فواد چودھری کو بہت ساری باتوں کو علم نہیں ہوتا، بہتر یہی ہے وہ خاموش رہا کریں: عامر لیاقت حسین

فواد چودھری کو بہت ساری باتوں کو علم نہیں ہوتا، بہتر یہی ہے وہ خاموش رہا کریں: عامر لیاقت حسین

عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ حکومت جو بہت سارے کام کر رہی ہے، اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ فواد چودھری صاحب کو بہت ساری باتوں کو علم نہیں ہوتا، بہتر یہی ہے انھیں بات کرنی ہی نہیں چاہیے۔


نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ بعض اوقات فواد چودھری جیسے وزرا کی وجہ سے معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔


https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1455219219726020609?s=20

ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے 35 لاکھ ٹویٹس کی بات کی کہ انھیں بھارت سے کیا گیا، مجھے اس بات کا بہت درد ہوا کیونکہ یہ ٹویٹس رسول اللہ ﷺ کیلئے کئے گئے تھے۔ اگر یہ ٹویٹس بھارت سے بھی ہوئے تو وہاں کے مسلمانوں نے کئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے اور گھبراہٹ کی بات نہیں ہے۔ بھارت سے کی جانے والی ٹویٹس میں رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس بیان کی گئی ہے۔


عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ بارودی نہیں بلکہ درودی لوگ ہیں۔ فواد چودھری اور شیخ رشید کا یہ کہنا کہ یہ لوگ عسکریت پسند ہو چکے، بالکل غلط ہے۔