• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, فروری 7, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سینیٹ کمیٹی نے خواتین کے وراثت کو بنیادی حق قرار دینے کا بل مسترد کردیا

خواتین کیلئے وراثت کے حقوق کو آئین کے تحت بنیادی حق کے طور پر شامل کرنے کا بل سینیٹر سعدیہ عباسی نے پیش کیا تھا۔ بل کے ذریعے سعدیہ عباسی نے آئین میں ایک نیا آرٹیکل 24 (اے) داخل کرنے کی تجویز دی تھی اور مجوزہ ترمیم میں لکھا تھا کہ ’پاکستان میں کسی بھی عورت کو وراثت سے اس کے حصے سے محروم نہیں کیا جائے گا‘۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 4, 2021
in خبریں
9 0
0
قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 43 ارب روپے کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
10
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دو آئینی ترمیمی بلز کو کثرت رائے سے مسترد کردیا جن میں خواتین کے وراثت کو بنیادی حق قرار دینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

تاہم کمیٹی نے دو دیگر آئینی ترمیمی بلز کی منظوری دی جن کے تحت وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کو صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

RelatedPosts

جبری گمشدگیوں میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کا بل ایک بار پھر موخر

شہباز گِل کیخلاف قانونی کارروائی ضرور کی جائے، انہیں ایسا بیان ہرگز نہیں دینا چاہیئے تھا،سینیٹر فیصل جاوید

Load More

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید علی ظفر کی سربراہی میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں 11 پرائیویٹ ممبرز کے آئینی ترمیمی بل شامل تھے تاہم اسے پیش کرنے والوں میں سے بیشتر کی عدم موجودگی کے باعث انہیں مؤخر کرنا پڑا۔

زیادہ تر اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کیے جانے والے بلوں میں آرڈیننس کے اجرا، سینیٹ کے اختیارات میں اضافے، وفاق کے معاملات میں صوبوں کی بامعنی شرکت کو یقینی بنانے اور پاکستان کے شہریوں کے بنیادی حقوق سے متعلق آئین کی مختلف شقوں میں چند اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے خواتین کے لیے وراثت کے حقوق کو آئین کے تحت بنیادی حق دینے سے متعلق بل پر بحث کے دوران کمیٹی کے ارکان اپنی رائے میں منقسم پائے گئے۔

بل کے ذریعے سعدیہ عباسی نے آئین میں ایک نیا آرٹیکل 24 (اے) داخل کرنے کی تجویز دی تھی اور مجوزہ ترمیم میں لکھا تھا کہ ’پاکستان میں کسی بھی عورت کو وراثت سے اس کے حصے سے محروم نہیں کیا جائے گا‘۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق اپنے بل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے ایک متوفی کے لواحقین، مرد اور عورت کے لیے متعین حصص کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین خواتین کو غیر منقولہ اور منقولہ جائیدادوں کا حقدار قرار دیتا ہے تاہم اس کے باوجود خواتین کو وراثت میں ان کا حصہ نہ دینے کا عام رواج ہے۔ انہوں نے اسے ایک غیر منصفانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بل کا مقصد وراثت میں خواتین کے حقوق کو اسلام کے اصولوں کے مطابق تسلیم کرنا اور اس پر زور دینا ہے۔ اگر مذکورہ ترمیم منظور ہو جاتی ہے تو اس سے خواتین وراثت سے متعلق معاملات پر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کر سکیں گی۔

تاہم وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا موقف تھا کہ متعلقہ قوانین پہلے سے موجود ہیں اور وراثت کے معاملے کو بنیادی حق کے طور پر درج کرنے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم سے خواتین کے وراثت کے حقوق کے تحفظ کے لیے ریاست کے عزم کو تقویت ملے گی۔

تاہم پی پی پی کے ایک اور سینیٹر اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بھی وفاقی وزیر کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ قوانین کے بہتر نفاذ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں چیئرمین نے بل کو ووٹ کے لیے اراکین کے سامنے رکھا جسے کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ کمیٹی نے ایک اور آئینی ترمیمی بل کو مسترد کر دیا جسے سعدیہ عباسی نے ہی پیش کیا تھا، جو شہریوں کے ضمانت کے حقوق سے متعلق تھا۔

تاہم کمیٹی نے پاکستان کے قومی ورثے کے مقامات نشاندہی، تحفظ، بحالی اور سب کے لیے رسائی کے حوالے سے سعدیہ عباسی کے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی۔

Tags: خواتین حقوقخواتین کے وراثت کو بنیادی حق قرار دینے کا بلسعدیہ عباسیسینٹسینٹ کمیٹی
Previous Post

کرنسی کی قیمت اوپر نیچے جانے سے گھبرانا نہیں چاہئیے۔ شوکت ترین

Next Post

چینی پٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘حکومت کی تیاری اچھی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا’

‘حکومت کی تیاری اچھی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا’

by نیا دور
فروری 7, 2023
0

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دو روز رہ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی طرف سے حتمی میمو ایک...

گلگت؛ شتیال قراقرام ہائی وے پر مسافر بس تصادم کے بعد کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق

گلگت؛ شتیال قراقرام ہائی وے پر مسافر بس تصادم کے بعد کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق

by سرور حسین سکندر
فروری 7, 2023
0

شتیال قراقرم ہائی وے پر غذر سے راولپنڈی جانے والی بس کار سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔ ڈپٹی کمشنر...

Load More
Next Post
چینی پٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی

چینی پٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
1

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In