انڈیا میں قیدی کے جسم پر گرم سلاخ سے 'آتنک وادی' لکھ دیا گیا

انڈیا میں قیدی کے جسم پر گرم سلاخ سے 'آتنک وادی' لکھ دیا گیا
بھارتی ریاست پنجاب میں ایک قیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل حکام نے مجھے پر تشدد کرتے ہوئے گرم سلاخ سے میری پیٹھ کر ( آتنک وادی) دہشتگرد لکھ دیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق یہ خبر ضلع برنالا کی جیل میں پیش آیا۔ اس قیدی کا نام کرم جیت سنگھ بتایا جا رہا ہے۔

قیدی نے عدالت میں تحریری طور پر دائر کی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ناصرف اس پر شدید تشدد کیا بلکہ اس کی کمر گرم سلاخ داغ گئی اور ' آتنک وادی‘لکھوا دیا۔

https://twitter.com/mssirsa/status/1455877266467033089?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455877266467033089%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD8A8DABED8A7D8B1D8AA-D982DB8CD8AFDB8C-DAA9DB92-D8ACD8B3D985-D9BED8B1-DAAFD8B1D985-D8B3D984D8A7D8AE-D8B3DB92-D8AFDB81D8B4D8AA-DAAFD8B1D8AF-D984DAA9DABED988D8A7-D8AFDB8CD8A7-D8AAD981D8AADB8CD8B4-DAA9D8A7-D8ADDAA9D985%2Fa-59718963

کرم جیت سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا کہ برنالا جیل میں قیدیوں کی حالت بہت بری ہے۔ ان کیساتھ انتہائی اذیت ناک سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کیلئے نہ تو کھانے پینے کا انتظام ہے اور نہ ہی ان کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کئی قیدی ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

قیدی نے الزام لگایا کہ میں نے جب کبھی قیدیوں کے ساتھ خراب سلوک کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بری طرح مارا پیٹا۔

https://twitter.com/PunjabGovtIndia/status/1455920657082974211?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455920657082974211%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dw.com%2Fur%2FD8A8DABED8A7D8B1D8AA-D982DB8CD8AFDB8C-DAA9DB92-D8ACD8B3D985-D9BED8B1-DAAFD8B1D985-D8B3D984D8A7D8AE-D8B3DB92-D8AFDB81D8B4D8AA-DAAFD8B1D8AF-D984DAA9DABED988D8A7-D8AFDB8CD8A7-D8AAD981D8AADB8CD8B4-DAA9D8A7-D8ADDAA9D985%2Fa-59718963

اپوزیشن پارٹی اکالی دل کے ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے اس قیدی کی تصویریں ٹویٹ کی ہیں جس میں اس کی کمر پر ' آتنک وادی‘ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ بلبیر سنگھ نے قیدی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم جیت سنگھ ایک عادی مجرم ہے، یہ من گھڑت کہانی ہے کہ میں نے اس کی پیٹھ پر آتنک وادی لکھوایا ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اس قیدی پر قتل سمیت گیارہ مقدمات درج ہیں۔