افریقی ملک سیرالیون میں خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 92 افراد ہلاک

افریقی ملک سیرالیون میں خوفناک حادثہ، آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 92 افراد ہلاک
سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ اس خوفناک حادثے میں 92 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں دیگر شدید زخمی ہوچکے ہیں۔ افریقی ملک کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔



تفصل کے مطابق افریقی ملک سیرا لیون کے دارالحکومت کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 92 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکا جمعے کی رات دیر گئے اس وقت ہوا جب فری ٹاؤن کے مشرق میں واقع ایک مضافاتی علاقے ویلنگٹن میں بس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

https://twitter.com/alihashem_tv/status/1456873006739988481?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1456873006739988481%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aljazeera.com%2Fnews%2F2021%2F11%2F6%2Ffuel-tanker-blast-in-sierra-leone-capital-causes-deaths-injuries

ریسکیو عملے کے مطابق ہفتے کی صبح تک کناٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں 92 لاشیں لائی جانے کی اطلاع ہے۔ شدید جھلسنے والے تقریباً 30 متاثرین کے زندہ رہنے کی امید نہیں ہے۔

اس کے علاوہ وہ زخمی لوگ جن کے کپڑے دھماکے کے بعد آگ میں جل گئے تھے، وہ اسٹریچر پر برہنہ پڑے تھے۔

دھماکے کے بعد ملنے والی ویڈیو میں رات کو آگ کا ایک بڑا گولہ جلتا ہوا دکھایا گیا، جبکہ کچھ شدید جھلسے ہوئے لوگ درد سے کراہ رہے تھے۔

https://twitter.com/PresidentBio/status/1456904073941299201?s=20

صدر جولیس نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان خاندانوں سے میری گہری ہمدردی ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جو جل گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نائب صدر محمد زولدہ جالوہ نے رات بھر دو ہسپتالوں کا دورہ کیا اور کہا کہ سیرا لیون کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اور دیگر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتھک کام کریں گے۔



انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ ہم سب اس قومی سانحے سے بہت غمزدہ ہیں، یہ واقعی ہمارے ملک کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔