• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘ساٹھ دن میں عالمی جنگ شروع ہو رہی ہے، آغاز پاکستان سے ہوگا، میں قیادت کروں گا’

فیصل رضا عابدی نے دعویٰ کیا کہ 28 ستمبر 2021 کو ہم اس کوڈ پیغام کو توڑ چکے ہیں جس کے مطابق اگلے 60 دن کے اندر عالمی جنگ کے شاخسانے کھل چکے ہیں۔ اس کا آغاز ہی پاکستان سے ہونا ہے۔ یہ تو میں نے پچھلے سال ہی بتا دیا تھا۔ ایران اور پاکستان میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا تھا تو پہلے انہوں نے پاکستان کو چنا ہے۔ یہ سو فیصد مصدقہ اطلاعات ہیں۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 7, 2021
in خبریں
652 7
0
Faisal-Raza-Abidi world war 3
768
SHARES
3.7k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما جو اب سیاست سے کنارہ کش ہیں سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ دو مہینے میں عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے اور اس کا آغاز پاکستان سے ہوگا لیکن میں پاکستان کی اس جنگ میں قیادت کروں گا اور اپنے ملک کو بچا کر لے جاؤں گا۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش تھے لیکن اب ریاست کو ضرورت آن پڑی ہے تو وہ اب آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آ گئے ہیں۔

7 سے 8 ثنا ہاشم کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں واپسی کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں آپ کے ووٹ کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے تو پھر اس ملک کے عوام کی خدمت کی ضرورت کیا ہے؟ جب سیاست نے ایک ٹیلی فون کال پر چلنا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔ آج کل سیاسی لیڈران کے منہ سے اکثر آپ سنتے ہیں کہ ہماری سیٹنگ ہو گئی ہے۔ اینکر نے پوچھا کہ آپ کی کوئی سیٹنگ ہوئی ہے تو فیصل رضا عابدی کا جواب تھا کہ ہم سیاست چھوڑ چکے ہیں۔ اب میدان ہمارا ہے اور اس میدان میں عالمی طاقتوں کو شکست دیں گے اور پوری طاقت سے دیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی افواہوں کا بھی انہوں نے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کی حمایت کرنے کے لئے فولاد کا جگر چاہیے جو ان میں ہے نہیں، یہ سارے سیاستدان ہیں سی آئی اے، موساد اور عالمی طاقتوں کے آلہ کار جب کہ میں ہوں اس دھرتی کا بیٹا۔
فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا کہ ہمارا دنیا کے 18 ملکوں میں ایک انٹیلیجنس کا نظام ہے جس کا نام ہے FRA۔ “جب کوئی پاکستان کے خلاف سازش بنی جاتی ہے، الحمداللہ 24 گھنٹے کے اندر ہم اس کو ٹریک کرتے ہیں۔ ہاں مگر یہ سب کوڈ میں چل رہا ہے تو کوڈ کو توڑنے میں ہمیں ایک سے دو ماہ لگ جاتے ہیں۔ اور پھر ہم اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس میں میرے ساتھ محب وطن پاکستانی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ان کا کام صرف میرے پاس معلومات لانا ہے اور پھر ہم اس کو اپنی بھٹی میں سے گزار کر ایسی حکمت عملی مرتب کرتے ہیں کہ آج آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل ہمارے پاس موجود ہیں۔ جس دن کوئی نسلی آدمی آ گیا اور اس ملک کی کمان سنبھال لی، ہم ایک سال کے اندر ملک کے سب مسائل حل کر دیں گے”۔

RelatedPosts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

قمر باجوہ اور عمران خان کے باہمی الزامات پر تحقیقاتی کمیشن بننا چاہئیے

Load More

فیصل رضا عابدی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 17 مختلف موضوعات پر تحقیق کی ہے۔ ان میں سے ایک ہے تیل اور گیس جس کی 9 مختلف اقساط ہیں۔ جس دن میں 9واں پروگرام کر رہا ہوں گا، اس دن میں آپ کے تیل کی قیمت کو 70 روپے لٹر پر لے آؤں گا۔ میں نے 21 مارچ کے پروگرام میں کہہ دیا تھا کہ آدھے گھنٹے میں دنیا کا تیل کریش کر رہا ہے، دس سال کا تیل اٹھا لو۔ کسی نے میری بات نہیں سنی۔

کورونا وائرس 100 سال کا تیل ذخیرہ کرنے کے لئے پھیلایا گیا

فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں دو چیزیں ہیں جو عالمی معیشت کا فیصلہ کرتی ہیں۔ ایک ہے تیل اور دوسرا ڈالر۔ ڈالر کی حاکمیت عالمی بنکاری نظام کے ذریعے یہود کے پاس ہے جب کہ تیل کی حاکمیت مسلمانوں کے پاس ہے۔ دنیا میں سات بڑے خاندان ہیں جو ڈالر کو کنٹرول کر رہے ہیں لیکن ایک شخصیت ان 7 خاندانوں کے اوپر بھی ہے اور 9ویں قسط میں اس شخصیت کو میں آپ کے سامنے لے کر آؤں گا۔ وہ خفیہ ہے لیکن میں سامنے لاؤں گا۔ یوٹیوب، فیسبک چینل سب ہمارے بند کر چکے ہیں اور جس کو یہ بند کرنا شروع کر دیں، سمجھ لیں کہ وہ حق پر ہے۔

اب جس کے پاس ڈالر کی حاکمیت ہے، اگر وہ دنیا پر حاکم بننا چاہتا ہے تو لازمی ہے کہ وہ تیل کی حاکمیت بھی اپنے ہاتھ میں لے۔ کورونا ویکسین کے نام پر دنیا میں عالمی شناختی کارڈ آ چکا ہے۔ میں دنیا میں کورونا اور کورونا ویکسین کی پہلی اپوزیشن ہوں۔ میں نے ہی اس اپوزیشن کا آغاز کیا تھا۔

“تیل کو ذخیرہ کرنا ان کے لئے بہت ضروری تھا۔ دنیا میں کل 1572 بلین بیرل تیل ہے۔ اس کے اندر دو حصے ہیں۔ ایک کی قیادت امریکی اور سعودیوں کے پاس ہے، ان کے اتحادی ہیں کینیڈیا، کویت، لیبیا، قطر، UAE، نائیجیریا، امریکہ، قازقستان اور برازیل۔ ان کے پاس 825 بلین بیرل ہیں۔ دوسرا گروہ ہے جس کی قیادت ایران کرتا ہے اور ان کے اتحادی ہیں روس، چین، وینزویلا اور عراق۔ ان کے پاس ہے 760 بلین بیرل۔ اب اس دوسری دکان کو بند کرنے کے لئے اس پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ اور پہلا گروپ اپنی مرضی کی قیمت پر تیل بیچتا رہتا ہے۔”

“امریکہ نے حساب لگایا کہ قریب 41 سال کا تیل باقی رہ گیا ہے۔ لہٰذا اس نے اپنے لئے تیل ذخیرہ کرنا تھا اور اسی لئے کورونا آیا۔ لاک ڈاؤن کے ذریعے پوری دنیا کو بند کیا گیا۔ تیل کی مارکیٹ کریش کی تو انہوں نے 18 سینٹ فی بیرل کے حساب سے اگلے سو سال کی ضرورت کا تیل ذخیرہ کر لیا۔ اب آپ کا کوئی مسلمان حاکم اس تیل کا حاکم نہیں ہے”۔

تیل کی قیمت 120 روپے فی لٹر ہونی چاہیے، حکمران جھوٹ بول رہے ہیں

فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت 120 روپے فی لٹر سے زیادہ نہیں ہے لیکن حکمران نہ جانے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں یہ کہہ کر کہ پیٹرول 185 روپے فی لٹر بنتا ہے اور ہم 145 کا دے رہے ہیں 40 روپے فی لٹڑ سبسڈی کے ساتھ۔ اوپن مارکیٹ سے کہا جاتا ہے کہ تیل لیا جا رہا ہے، تو پھر سعودی عرب کس بات کی سبسڈی دے رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو چاہیے کہ جائیں سعودی شہزادے کے پاس کہ تمہاری بادشاہت ہماری وجہ سے ہے، ہماری فوج نے تمہیں رکھا ہوا ہے، ہم نہ ہوں تو 72 گھنٹے میں یہ شہزادے ایک دوسرے کو قتل کر دیں، تمہاری وجہ سے ہم ایران سے انتہائی سستا تیل نہیں خرید سکتے، اس کے باوجود اگر ہم اوپن مارکیٹ سے تیل لے رہے ہیں تو سعودی دوستی کس کام کی؟

اگلے 60 دن میں عالمی جنگ شروع ہوگی، میں پاکستان کی قیادت کروں گا

فیصل رضا عابدی نے دعویٰ کیا کہ 28 ستمبر 2021 کو ہم اس کوڈ پیغام کو توڑ چکے ہیں جس کے مطابق اگلے 60 دن کے اندر عالمی جنگ کے شاخسانے کھل چکے ہیں۔ اس کا آغاز ہی پاکستان سے ہونا ہے بذریعہ داعش۔ سب سے پہلا نشانہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہوں گی۔ دوسرا نشانہ درود و سلام پڑھنے والوں کو بنانا ہے اور تیسرا نشانہ ہر وہ آدمی ہوگا جس کے پاس پیسہ ہے۔ تو اب جنگ کی طرف تیزی سے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں انارکی پھیلانا عالمی طاقتوں کا مقصد ہے، کوئی آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ اگلے ایک مہینے میں تیل 120 ڈالر فی بیرل پر جائے گا کیونکہ جو کچھ بھی ہونا ہے دو مہینوں میں ہونا ہے۔ یہ کوئی عام جنگ نہیں عالمی جنگ ہوگی۔ یہ تو میں نے پچھلے سال ہی بتا دیا تھا۔ ایران اور پاکستان میں سے کسی ایک کا چناؤ کرنا تھا کہ پہلے کس سے آغاز کریں، تو پہلے انہوں نے پاکستان کو چنا ہے۔ یہ سو فیصد مصدقہ اطلاعات ہیں۔ داعش کے ذریعے پاکستان کے قومی اثاثوں پر قبضہ کیا جائے گا پھر پاکستان اور ایران سے ریاستی جنگ لڑنا ان کی منزل ہے۔ تو ہم نے اپنے ملک اور سکیورٹی فورسز کو محفوظ بنانے کے لئے میدان پکڑ لیا۔ ہم تو بنے ہی میدانِ جنگ کے لئے ہیں۔ تو سیاست ان کو کرنے دیں، عالمی جنگ میں سنبھالوں گا، اس کی کمان میں خود کروں گا۔ پہلے میں ان عالمی طاقتوں کو شکست دوں گا، اس کے مساوی میں پٹرول کے بحران سے نکالوں گا کیونکہ یہی تو جنگ کی طرف لے کر جائے گا۔

پاکستانی فورسز کو دو گروہوں میں تقسیم کرنا، ان کو لڑانا اور پھر سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے اثاثوں پر قبضہ کر کے پھر اس ملک کو عالمی جنگ کی طرف لے جانا، یہ پورا فارمولہ ہے۔

چاہے پھر ہم پر پابندی لگا دیں، ہم لیکن اس جنگ کو اپنے سینے پر روکیں گے۔ سارا اس کا ملبہ ہم پر آتا ہے، پانچ ملکوں میں مجھے بلیک لسٹ کیا گیا صرف ایک پروگرام کے بعد، تمام ویزے منسوخ ہوئے، سفری پابندیاں عائد کی گئیں، گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے 5 ملکوں کے اندر صرف اس پروگرام کی وجہ سے۔

دو گھنٹے کی نہیں، آٹھ دن کی لوڈ شیڈنگ ہوا کرے گی

فیصل رضا عابدی نے کہا کہ پاکستان میں یہ بحران کم نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید بڑھے گا۔ ابھی آپ کہتے ہیں دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی، پھر آپ کہیں گے آٹھ دن کی لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے۔ پاکستان کو بالکل لبنان بنا دیا جائے گا۔ ہمارے پاس اس کا بھی حل ہے لیکن اس میں دو سال لگیں گے۔

سعودی حکومت ہمارے سر پر ہی کھڑی ہے، ایک گھڑی پر نہ بکیں

وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ سعودی بادشاہت ہماری فوج کے بل پر ہی کھڑی ہے، ان سے کہیں کہ کم از کم ادھار تیل ہی دے دیں، پاکستان کو صحیح بیچیں، ایک گھڑی اور ایک ہار پر نہ بک کے آئیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ خریدار کو پتہ ہے فقیر کو کتنے میں خریدنا ہے، کسی سمجھدار آدمی کو بحث کے لئے بھیجیں تو صحیح فیصلہ ہوگا۔ بلوچستان میں 100 روپے لٹر پٹرول ہے کیونکہ 25 روپے لٹر ایران میں پٹرول پمپ سے خریدا، 30 روپے کا پاکستان آیا اور بیچ دیا۔ حل یہ ہے کہ سعودیوں سے ادھار تیل لو کیونکہ ملک ایسی صورتحال میں لایا گیا ہے کہ یہی وزیر اعظم آ کر کہے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اس کے بعد ہی ہمیں ادھار تیل ملے گا۔

Tags: coronavirus american conspiracyfaisal raza abidifaisal raza abidi interviewpakistan in world warپاکستانپیپلز پارٹیعالمی منڈی میں تیل کی قیمتعمران خان
Previous Post

کوئی توقع نہ رکھے کہ طالبان ٹی ٹی پی کو افغانستان سے نکال دیں گے: طاہر خان

Next Post

‘کابل چھوڑتے وقت ماں کے آنسو میرےلئے کسی قیامت سےکم نہیں تھے’

نیا دور

نیا دور

Related Posts

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

قانون قدرت ہے کہ کوئی شجر تب تک نہ تو سایہ دے سکتا ہے نہ ثمر جب تک اس کی جڑیں مضبوط...

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

‘پلان ہے کہ PDM کسی موقع پر ایمرجنسی لگا کر الیکشن ملتوی کروائے گی’

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے کہ نگران حکومت نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اس...

Load More
Next Post
‘کابل چھوڑتے وقت ماں کے آنسو میرےلئے کسی قیامت سےکم نہیں تھے’

'کابل چھوڑتے وقت ماں کے آنسو میرےلئے کسی قیامت سےکم نہیں تھے'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In