کیا پاکستانی کرنسی تبدیل ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

کیا پاکستانی کرنسی تبدیل ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں پاکستانی کرنسی نوٹ کا نیا ڈیزائن یہ کہہ کر شیئر دعویٰ کیا ج رہا ہے کہ حکومت نے نئے ان کے حتمی ڈیزائن جاری کر دئیے ہیں، جلد اس کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹ متعارف کروا دئیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین اس نئے ڈیزائن کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سوال کر رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ نئے ڈیزائن کے نوٹس متعارف کروائے جا رہے ہیں؟

اس کے ساتھ ساتھ نئے نوٹوں کی خصوصیات بھی بتائی جا رہی ہیں کہ پلاسٹک سے تیار کردہ اس کرنسی نوٹ کی بدولت جعلی کرنسی تیار کرنا اب مشکل ہوگا۔

https://twitter.com/TahseenTasir/status/1457637197566431236?s=20

تاہم سٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کی سختی سے ترید کی ہے۔ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کی ایسی کوئی پالیسی نہیں اور نہ ہی پاکستانی کرنسی کے ڈیزائن تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس کا اعلان نہ کبھی حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے نہ ہی سٹیٹ بینک کی جانب سے اس قسم کا کوئی اقدام کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس سے پہلے بھی اسی طرح کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش نئے کرنسی نوٹ میرے علم میں بھی آئے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو اس وقت کسی ایسی خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں سے متعلق اکثر خبریں زیر گردش رہتی ہیں اور اس کے تدارک کے ساتھ ساتھ جعلی اور اصلی کی پہچان کے حوالے سے مختلف ٹپس بھی سوشل میڈیا پر نظر آتی رہتی ہیں