• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اسٹیبلشمنٹ اور PTI نمائندوں نے ایک دوسرے کو ملک کی بربادی کا ذمہ دار قرار دے دیا

امجد شعیب نے کہا یہاں تو تین سال ہو گئے ہیں، تباہ کرنے کے لئے تو ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔ علی نواز اعوان نے جواب دیا، تو پھر آپ نے 37 سال کیوں لیے؟؟؟

نیا دور by نیا دور
نومبر 9, 2021
in خبریں
145 2
0
Amjad-Shoaib-vs-Ali-Nawaz-Awan
171
SHARES
816
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کسی زمانے میں ایک صفحے کا دم بھرنے والی پاکستان تحریکِ انصاف اب اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نالاں نظر آتی ہے۔ مخالف سیاسی جماعتوں کے اہم ترین قائدین میں سے کوئی بھی اب جیلوں میں نہیں جب کہ نئے مقدمات بھی بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایسے میں آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی پر ہونے والی مڈبھیڑ شاید اس بڑھتے تناؤ کا سبب نہیں بلکہ ایک مظہر تھا۔

اب سے چند سال قبل جس قسم کی لڑائیاں ٹیلی وژن ٹاک شوز میں مسلم لیگ ن کے نمائندوں اور سابق جرنیلوں کے درمیان دیکھنے میں آتی تھیں، آج تحریکِ انصاف کے نمائندوں اور انہی سابق جرنیلوں کے درمیان دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ تازہ ترین جھڑپ دنیا نیوز کے پروگرام آن دا فرنٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تنقید سن کر PTI کے علی نواز اعوان اتنا بھڑک اٹھے کہ انہوں نے تمام آمروں کی ساری کرتوتیں گنوانا شروع کر دیں۔

RelatedPosts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

Load More

امجد شعیب نے کہا یہ تھا کہ ایک طرف ایک ایسی جماعت ہے جس کا لیڈر اپنے بیٹے کو وزیر اعظم بنانا چاہتا ہے۔ ان کا اشارہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف تھا۔ پھر انہوں نے کہا کہ دوسرا لیڈر اپنی بیٹی کو وزیر اعظم بنانا چاہتا ہے۔ ان کی مراد یقیناً مسلم لیگ (ن) سے تھی۔ تیسری جماعت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ خیالات کی دنیا میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب لوگوں کو یہ خوشنما نعرہ دے کر آئے کہ وہ 90 دن میں کرپشن ختم کر دیں گے لیکن انہوں نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں کہ آیا یہ ممکن بھی ہے؟ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ نعرہ لگانے سے قبل سوچنا چاہیے تھا کہ اس ملک میں جتنے بڑے بڑے مافیا موجود ہیں، وہ اسے کرپشن کو ختم کرنے بھی دیں گے یا نہیں۔ امجد شعیب نے تنقید کو پھر ایک قدم آگے لے جاتے ہوئے کہا کہ سارے جہان سے ‘electables’ بھر لیے گئے۔ ویسے ماضی میں لوگ انہیں لوٹے کہا کرتے تھے، یہ خوشنما نام بھی انہیں عمران خان صاحب نے ہی دیا اور امجد شعیب بھی اسی کا استعمال کر رہے تھے باوجود اس کے کہ وہ تنقید کر رہے تھے۔ اس سے آپ کو پراپیگنڈا کی طاقت کا اندازہ بھی ہو جانا چاہیے۔ امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ electables انہیں کیسے ان مافیاز کے خلاف کچھ کرنے دیتے جن کا یہ خود حصہ تھے۔

جہانگیر ترین کی مثال دیتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ جہانگیر ترین کو پارٹی سے اس وقت دور کیا گیا جب ان کا نام چینی سکینڈل میں آیا تھا۔ جہانگیر ترین لندن گئے تو ایک شخص بھی ان کو خدا حافظ کہنے ایئرپورٹ نہیں پہنچا۔ نہ ہی ان کی واپسی پر لوگوں نے کوئی ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ لیکن جب وہ عدالت پیشی کے لئے گئے تو تحریکِ انصاف کے اپنے ہی 40 اراکین جا کر ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

کامران شاہد نے جب اس تنقید کا جواب دینے کے لئے علی نواز اعوان کو مائیک دیا تو انہوں نے پھر وہ کیا جو ن لیگ کے دورِ حکومت میں بھی شاذ ہی دیکھنے میں آتا تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ ان دنوں ن لیگی نمائندے کی جانب سے کہی گئی ایسی بات کو بعد میں پروگرام سے غائب کر دیا جاتا تھا جس کی کئی مثالیں اسی پروگرام سے دی جا سکتی ہیں۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ میں جنرل صاحب کا جواب دوں گا کہ خیالی دنیا میں رہنے یا Idealism نے اس ملک کو جتنا نقصان پہنچانا تھا یا نہیں پہنچانا تھا، اس پر تو آپ نے فیصلہ سنا دیا لیکن جتنا نقصان اس ملک کو fantasy-ism نے پہنچایا شاید آج تک کسی نے نہیں پہنچایا۔ یہ اصطلاح شاید ان کی اپنی ایجاد ہوگی کیونکہ سیاسی اصطلاحات کی لغت میں تو کبھی ایسی کوئی اصطلاح دیکھنے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اسکندر مرزا کو اٹھا کر دیکھ لیں، ایوب خان کو اٹھا کر دیکھ لیں، جنرل ضیا کو اٹھا کر دیکھ لیں، پرویز مشرف کو اٹھا کر دیکھ لیں۔ ایک اٹھ کر کہتا ہے جہاد فی سبیل اللہ کر لو، دوسرا آ کر کہتا ہے میں اعتدال پسند روشن خیالی کی طرف لے کر جانا چاہتا ہوں۔ ایک اٹھتا ہے پاکستان کو دوسرے کی جنگ میں جھونک دیتا ہے، دوسرا اٹھتا ہے، اپنے ملک میں امریکہ سے ڈرون حملے کروانا شروع کر دیتا ہے، اپنے لوگوں کو پکڑ کے امریکہ کے حوالے کرنا شروع کر دیتا ہے۔ جتنا نقصان پاکستان کو fantasism نے پہنچایا ہے، کسی نے نہیں پہنچایا۔

جواباً امجد شعیب نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ مارشل لا کے بعد ہم جو کچھ ملک میں چھوڑ کر گئے وہ غلط تھا۔ چاہے مارشل لا نے اس ملک کو نواز شریف دیا یا ذوالفقار علی بھٹو دیا، وہ مارشل لا ہی کی غلطیاں تھیں۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ ہماری تین سال کی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں وہ جنہوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔ امجد شعیب نے کہا پاکستان کو تباہ کرنے میں اب تو آپ نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔ علی نواز اعوان نے امید بھرے لہجے میں کہا کہ تین سال میں جو ہوا، سو ہوا، اگلے تین سال میں ٹھیک بھی کر کے دکھائیں گے اور بہت بہتری بھی لے کر آئیں گے۔ یہ نہیں ہے کہ ہم نے ملک کی پوری پوری نسل تباہ کر دی ہو۔ کوئی جہاد فی سبیل اللہ، کوئی لوگوں کو پکڑ پکڑ کے دنیا کے حوالے کرنے والا کام نہیں کیا، پاکستان کو پوری دنیا میں فارغ کر کے رکھ دیا۔

امجد شعیب نے کہا یہاں تو تین سال ہو گئے ہیں، تباہ کرنے کے لئے تو ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔

علی نواز اعوان نے جواب دیا، تو پھر آپ نے 37 سال کیوں لیے؟؟؟

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٹ آمنے سامنے۔ ابھی تو شروعات ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔ 🤣😂😂
Video Credit: @AsadViews pic.twitter.com/YUK6M0LFlc

— میاں غلام مصطفٰی (@gm_uaegm) November 9, 2021

Tags: ali nawaz awanAmjad Shoaibkamran shahid showPTIامجد شعیبعلی نواز اعوانعمران خان حکومتکامران شاہدمارشل لا
Previous Post

Next Post

مفتی طارق مسعود بغیر مناظرے کے ہی انجینیئر محمد علی مرزا سے ہار گئے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
EMAM-vs-Mufti-Tariq-Masood

مفتی طارق مسعود بغیر مناظرے کے ہی انجینیئر محمد علی مرزا سے ہار گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In