• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

خیبر پختونخوا: رواں ہفتے کا احوال (12 اگست تا 18 اگست)

نیا دور by نیا دور
نومبر 16, 2019
in خبریں
2 0
0
خیبر پختونخوا: رواں ہفتے کا احوال
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ٹائیفائیڈ بخار نے وبا کی شکل اختیار کر لی، رہنما اصول وضع، الرٹ جاری

مریضوں کی علامات چانچنے، علاج کے لئے خصوصی ادویات تجویز کرنے اور اہم ٹیسٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 1400 حساس کیس سامنے آ گئے ہیں اور ساتھ ہی صحت یاب مریضوں کا بھی وقتاً فوقتاً معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں ٹیچنگ ہسپتالوں اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تعینات میڈیکل ڈاکٹروں کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 2016 کے مقابلے میں رواں سال ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کے بارے میں بھی محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

RelatedPosts

جنرل باجوہ کی توسیع؟ کابینہ کمیٹی کی آرمی ایکٹ میں ترمیم، ‘دوبارہ تقرر’ کی جگہ ‘برقرار’ لکھنے کی تجویز

حکومت پاک فوج اور افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

Load More

پشتہ خرہ میں سفاک قاتل نے خواجہ سرا کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیے

معاون ملزم نازو کی لاش کے ٹکڑے لے جا رہا تھا، پولیس نے دھر لیا، نازو کی دوسروں کے ساتھ دوستی پر رنج تھا، ملزم کا اعتراف

پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ میں سفاک قاتل نے خواجہ سرا کو بےدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر دیے۔ قاتل کا دوست ٹکڑے شاپنگ بیگ میں لے جاتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے دونو ں ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے قبضے سے تیز دھار آلہ برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او اعجاز خان نے مشکوک نوجوان کو فوری طور پر نہایت حکمت عملی سے قابو کر لیا۔ ملزم محمد فاروق، خواجہ سرا ساجد عرف نازو کو قتل کرنے کے بعد شاپنگ بیگ میں دفنانے جا رہا تھا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتول خواجہ سرا ساجد کے ساتھ عرصہ دراز سے اس کے تعلقات تھے اور خواجہ سرا پر اس لاکھوں روپے خرچ کیے تھے جبکہ خواجہ سرا اس کے علاوہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی تعلقات رکھتا، اس لئے متذکرہ خواجہ سرا کو موقع پاتے ہی قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیات شروع کر دی ہیں۔


جولائی تا اکتوبر، ترقیاتی پروگرام کا حجم 53 سے بڑھا کر 108 ارب، 22 محکموں کا خرچ صفر

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی جانب سے جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے لئے منظور کردہ بجٹ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 53 ارب 10 کروڑ سے بڑھا کر 108 ارب روپے کر دیا گیا جس میں سے ایک ماہ کے دوران 90 کروڑ 82 لاکھ روپے خرچ کیے گئے جو مجموعی ترقیاتی پروگرام کے حجم کا 0۔838 فیصد حصہ بنتا ہے۔ ٹراسپورٹ کے شعبہ کے تحت بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے 36 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے ماہ جون میں جولائی تا اکتوبر چار ماہ کے لئے 198 ارب کا بجٹ پیش کیا جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 53 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ تاہم اب محکمہ خزانہ نے اس میں ردوبدل کرتے ہوئے چار ماہ کے لئے ترقیاتی پروگرام کا حجم 108 ارب 26 کروڑ 28 لاکھ روپے کر دیا۔ جس میں سے اب تک 10 ارب 19 کروڑ 39 لاکھ روپے جاری کیے گئے اور اخراجات 90 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 34 شعبہ جات کے لئے مختص فنڈز میں سے ضلعی اے ڈی پی سمیت 4 شعبوں کو فنڈز کا اجرا ہی نہیں کیا گیا جبکہ 22 شعبہ جات اور محکموں کو فنڈز جاری کیے گئے۔ تاہم تاحال وہ اپنے اخراجات شروع نہ کر سکے۔ ضلعی اے ڈی پی سمیت چار شعبوں کو تخصیص کے باوجود تاحال فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔


مقابلہ جنات سے تھا، ہمیں سیاست س باہر نہیں کیا جا سکتا، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ حالیہ انتحابات میں اس بار بھی ہمارا مقابلہ جنات سے تھا، انسانوں سے ہوتا تو اے این پی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آ جاتی۔ انڈا چوری ہونے پر سوموٹو ایکشن لینے والے چیف جسٹس انتخابات میں مداخلت پر کیوں خاموش ہیں، اب سوموٹو کہاں گئے؟ عمران خان نے جیت کی تقریرمیں ہر حلقہ کھولنے کا کہا لیکن جب سعد رفیق نے درخواست دی تو لاڈلے نے بچاؤ کے لئے سپریم کورٹ کا دووازہ کھٹکٹھا دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ کا شفاف انتخابات کا بیان مضحکہ خیز ہے، نگران حکومت پہلے اپنا کردار واضح کرے، دھاندلی میں جو بھی ملوث ہے قوم بخوبی جانتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک گھنٹے کا وقت کس آئین کے تحت دیا، فارم 45 کسی پولنگ ایجنٹ کو نہیں دیا گیا، ایک گھنٹے میں تمام نتائج تبدیل کر دیے گئے، کراچی میں ایک امیدوار کا کوئی ایک ووٹ تک بکس سے نہ نکلا۔


ہوٹل میں کام کرنے والا ویٹر ایم این اے بن گیا

گل ظفر خان کا تعلق باجوڑ سے ہے، راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹرنگ کیا کرتے تھے، حلقہ میں باغی کے نام سے مشہور، پی ٹی آئی کے غریب امیدوار نے نامور سیاستدان کو شکست دی

باجوڑ کے حلقہ این اے 41 سے کامیاب ہونیوالے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم این اے گل ظفر خان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹر تھے۔ گل ظفر خان کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے دیوانے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں امیدواروں جن میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اخونزادہ چٹان، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے  شہاب الدین خان، جے یو آئی کے سابق سینیٹر و امیر جے یو آئی (ف) مولانا عبدالرشید، جماعت اسلامی باجوڑ کےامیر قاری عبدالمجید، ممتاز قبائلی سرداروں آزاد امیدواروں ملک ایاز خان، ملک سلطان زیب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ گل ظفر خان نے 2013 میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا مگر ان کو شکست ہوئی تھی اور تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس دفعہ کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

Tags: 22 محکموں کا خرچ صفراسفندیار ولیالرٹ جاریپشتہ خرہ میں سفاک قاتل نے خواجہ سرا کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیےپی ٹی آئی کے غریب امیدوار نے نامور سیاستدان کو شکست دیترقیاتی پروگرام کا حجم 53 سے بڑھا کر 108 اربٹائیفائیڈ بخار نے وبا کی شکل اختیار کر لیجولائی تا اکتوبرحلقہ میں باغی کے نام سے مشہورخیبر پختونخوا کی خبریںراولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹرنگ کیا کرتے تھےرہنما اصول وضعرواں ہفتے کا احوالگل ظفر خان کا تعلق باجوڑ سے ہےمقابلہ جنات سے تھانیا دورہمیں سیاست س باہر نہیں کیا جا سکتاہوٹل میں کام کرنے والا ویٹر ایم این اے بن گیا
Previous Post

بلوچستان: رواں ہفتے کا احوال (12 اگست تا 18 اگست)

Next Post

عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب: مشرّف اور ضیا کی ابتدائی تقاریر کا حسین امتزاج

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب: مشرّف اور ضیا کی ابتدائی تقاریر کا حسین امتزاج

عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب: مشرّف اور ضیا کی ابتدائی تقاریر کا حسین امتزاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In