نور مقدم کی سفاکانہ قتل سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی

نور مقدم کی سفاکانہ قتل سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی
نور مقدم کے قتل سے پہلے ملزم ظاہر جعفر کے گھر سے حاصل کی گئی ویڈیو میں مقتولہ کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کن حالات میں ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق نور مقدم اٹھارہ جولائی 2021 کو رات دس بج کر 19 منٹ پر ملزم ظاہر جعفر کی رہائش گاہ میں داخل ہوتی ہے۔ اس کے بعد 19 جولائی کی رات دو بج کر 39 منٹ پر وہ ظاہر جعفر کیساتھ گھر سے سامان نکال کر نکلتے ہیں۔



19 جولائی کو ہی رات 2 بج کر 41 منٹ پر مقتولہ نور مقدم گھر سے باہر بھاگتی ہےلیکن چوکیدار اسے باہر نہیں جانے دیتا، نور مقدم ظاہر جعفر سے معافی بھی مانگتی ہے۔



اسی روز ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں اور 19 جولائی کو ہی 2 بج کر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر  واپس آجاتے ہیں۔



اگلے روز 20 جولائی کو شام 7 بج کر 11منٹ پر نور مقدم جان بچانےکیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے۔ وہ باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے نہیں جانے دیتا جبکہ چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے جس کے بعد ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے۔



خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔