سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بڑے الزامات، عدلیہ کی آزمائش کا وقت اتحادی ناراض، عمران کی حکومت لرزنے لگی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بڑے الزامات، عدلیہ کی آزمائش کا وقت اتحادی ناراض، عمران کی حکومت لرزنے لگی
اس ملک میں کیا سب نے ملکر یہ سازش کی ہوئی ہے کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے معاملات میں سب ملوث ہیں ان جج صاحب کو 2018 سے اسکا پتہ تھا تو یہ کیوں سامنے نہیں آئے اور اپنی شکایت لیکر سپریم جوڈیشل کونسل کیوں نہیں گئے، حنا جیلانی حکومت اس میں فریق کیوں بن رہی ہے یہ ایک ملزم اور عدالت کا معاملہ ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو سوموٹو لیا ہے وہ اپنی کریز سے نکل کر کھیلے ہیں یہ چیف جسٹس کی ڈومین نہیں ہے کہ وہ ایسا سو موٹو لیکر ایسے نوٹس جاری کریں، مزمل سہروردی 5 سال قبل ایک نیشنل ٹی وی چینل پر سابق مرد آہن، کمانڈو جناب پرویز مشرف نے کہاتھا کہ مجھے جنرل راحیل شریف نے حکومت اور عدلیہ پر دباؤ ڈال کر پاکستان سے آزاد کروایا کیونکہ پاکستان میں عدالتیں دباؤ کے تحت کام کرتی ہیں اس پر کتنے سوموٹو نوٹس ہوئے ہیں آج تک؟، مرتضی سولنگی