• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, جنوری 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

رانا شمیم کے بیان حلفی پر خبر، سٹوری کی ٹائمنگ یہ کیوں رکھی؟ انصار عباسی نے بتا دیا

نیا دور by نیا دور
نومبر 17, 2021
in خبریں
19 0
0
رانا شمیم کے بیان حلفی پر خبر، سٹوری کی ٹائمنگ یہ کیوں رکھی؟ انصار عباسی نے بتا دیا
22
SHARES
106
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انصار عباسی نے کہا ہے کہ میں نے جرنلزم ہمیشہ ایمانداری سے کی۔ مجھے کبھی فرق نہیں پڑتا کہ میری خبروں سے کون خوش ہوتا ہے یا ناراض لیکن آج حکومتی وزرا میری خبروں کا حوالہ دے کر ٹیلی وژن چینلز پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کے اپنے مفادات ہوتے ہیں لیکن بطور صحافی ہمارے پاس جو بھی خبر آتی ہے ہم اسے شائع کر دیتے ہیں، اس میں ٹائمنگ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ ماضی میں جب میں نے ثاقب نثار کے حق میں خبر بریک کی تو ن لیگ والے نارض تھے اور پی ٹی آئی والے خوش تھے لیکن آج گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم ہے بیان حلفی والی خبر پر دونوں جماعتوں کا ری ایکشن مختلف ہے۔

RelatedPosts

اتنا جھوٹ بولوں گا کہ اور خطرناک ہو جاؤں گا

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Load More

انہوں نے بتایا کہ میں نے ثاقب نثار صاحب سے جب اس خبر پر ردعمل لیا تو انہوں نے گلہ کیا کہ آپ سے اتنا تعلق رہا لیکن ماضی میں بھی میری جانب سے کچھ ایسی سٹوریز شائع ہوتی رہیں جن کی وجہ سے انھیں مخلتف تنازعات کا سامنا رہا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل انصار عباسی نے ایک سٹوری رپورٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف اپنے دور حکومت میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ہٹانا چاہتے تھے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش کرنے کے لئے ریفرنس تیار کر لیا گیا تھا۔ لیکن بعدازاں جب صدر ممنون حسین ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے مخالفت کی تو ریفرنس ختم کر دیا گیا۔ جسٹس ثاقب نثار کو بھی اپنے خلاف کچھ کھچڑی پکنے کی سُن گن مل گئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) میں چند شخصیات کو ہی اس کا علم تھا۔

انصار عباسی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نشر ویڈیو میں اسی خبر کا حوالہ دیا جس سے مسلم لیگ ن کی قیادت ناراض ہو گئی تھی۔ اس خبر کے مطابق جب اس وقت چیف جسٹس ثاقب نثار نے نااہل قرار دے کر نوازشریف کی حکومت ختم کی اور انہیں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا تو معزول وزیراعظم نے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہا لیکن ان کے جانشین شاہد خاقان عباسی نے انہیں اپنی کوششوں سے باز رہنے پر قائل کیا۔

اس وقت کے صدر ممنون حسین بھی ریفرنس کی کاپی دیکھ کر چونک گئے۔ رابطہ کرنے پر سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بھی ایسے اقدامات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کچھ عناصر نے گمراہ کیا۔ جن کی انہوں نے نشاندہی سے گریز کیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کیا تو انہوں نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔ اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ یہ 2017ء کے اواخر یا 2018ء کے شروع کی بات ہے جب شاہد خاقان عباسی نے اٹارنی جنرل کو اپنے دفتر میں طلب کیا۔

شاہد خاقان نے انہیں ریفرنس کی کاپی دکھائی اور اسے پڑھنے کے لئے کہا لیکن اٹارنی جنرل نے اسے پڑھنے سے گریز کیا اور انہیں ریفرنس آگے نہ بڑھانے کے لئے کہا۔ اشتر اوصاف کے مطابق ان کا مؤقف جاننے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے ان سے اتفاق کیا۔

اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ایسا کوئی ریفرنس قابل قبول نہیں ہوگا کیونکہ سپریم جوڈیشیل کونسل کے سربراہ بھی خود چیف جسٹس پاکستان ہوتے ہیں۔ قانونی رُکاوٹوں کے علاوہ انہوں نے وزیراعظم کویہ بھی بتایا کہ ایسے کسی صدارتی ریفرنس کا سیاسی اور قانونی حلقوں میں بھی خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

اس سے حکومت اور ن لیگ دونوں کو ہی پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اشتر اوصاف نے وزیراعظم سے یہ بھی کہا جس کسی نے ریفرنس تیار کیا، اسے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کو گواہوں کے کٹہرے میں کھڑے ہو کر عائد کردہ الزامات ثابت کرنے ہوں گے، کیونکہ استغاثہ کی قیادت اٹارنی جنرل کو کرنا ہوگی۔

اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ان کے مؤقف سے اتفاق کیا، بعدازاں اس ریفرنس کو کبھی آگے نہیں بڑھایا گیا اور ختم کر دیا گیا۔ اسے سرکاری ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

انصار عباسی نے اپنی خبر میں کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی خود ریفرنس کے مسودے کی کاپی لے کر صدر ممنون حسین کے پاس گئے اور صدر حیران تھے کہ ریفرنس کے معاملے میں انہیں بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

خبر کے مطابق نوازشریف کو ایک وزیر سمیت کچھ لیگیوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس لانے کا مشورہ دیا تھا اور اس سلسلے میں سپریم جوڈیشیل کونسل میں کوئی ایک اہم شخصیت چیف جسٹس کی برطرفی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے تب نوازشریف کو ریفرنس دائر نہ کرنے پر قائل کر لیا۔ نوازشریف نے بھی اس بات سے اتفاق کیا اور مبینہ ریفرنس کوئی رسمی دستاویز بننے کے بجائے ردّی کی ٹوکری کی نذر ہو گیا۔

Tags: Ansar AbbassiihcPMLNPTIRana ShamimSaqib Nisarانصار عباسیثاقب نثاررانا شمیم
Previous Post

صحافیوں کے سیاست اور سماجی ترقی میں کردار کے حوالے سے تربت پریس کلب میں سیمینار

Next Post

’کسو، کسو‘ کی شوٹنگ کے دوران دم گھٹنے لگا اور جسم پر نشانات پڑ گئے، نورا فتیحی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

‘آصف زرداری نے عمران کی گرفتاری رکوا رکھی تھی، اب یہ دروازہ بھی بند ہو گیا’

by نیا دور
جنوری 28, 2023
1

سوال پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ہی آصف زرداری پر الزام لگانے کی کیوں سوجھی ہے، دراصل دو...

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

چترال؛ بکری کی لڑائی میں کلہاڑی کے وار سے خاتون قتل، ملزم گرفتار

by گل حماد فاروقی
جنوری 28, 2023
0

چترال کے علاقے لوئر دیر میں بکری کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں خان بہادر نامی افغان مہاجر نے...

Load More
Next Post
’کسو، کسو‘ کی شوٹنگ کے دوران دم گھٹنے لگا اور جسم پر نشانات پڑ گئے، نورا فتیحی

’کسو، کسو‘ کی شوٹنگ کے دوران دم گھٹنے لگا اور جسم پر نشانات پڑ گئے، نورا فتیحی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In