'شٹ اپ مسٹر پرائم منسٹر اینڈ سٹ ڈاؤن' برطانوی اسپیکر نے ایوان میں وزیراعظم کو جھاڑ دیا

'شٹ اپ مسٹر پرائم منسٹر اینڈ سٹ ڈاؤن' برطانوی اسپیکر نے ایوان میں وزیراعظم کو جھاڑ دیا
برطانوی پارلیمان میں اسپیکر لنڈسے ہائیل نے وزیراعظم بورس جانسن کو ایوان میں جھاڑتے ہوئے کہا کہ 'شٹ اپ مسٹر پرائم منسٹر اینڈ سٹ ڈاؤن' اس ایوان میں چارج میرے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمان کا اجلاس جاری تھا جس میں اپوزیشن رکن کی طرف سے وزیراعظم بورس جانسن سے سوال کیا، اس کے فوری بعد وزیراعظم نے اسپیکر کی اجازت لیے بغیر خود بولنے کی کوشش کی جس پر اسپیکر سیخ پا ہوگئے۔

اسپیکر نے وزیراعظم کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ محترم وزیراعظم میں ایسا نہیں کرنا چاہتا میں نے صاف صاف یہ بات کہہ دی ہے کہ اپوزیشن آپ سے سوال کر سکتی ہے اور آپ کو تحمل سے ان کے جواب دینا ہوں گے، آپ ان سے سوال نہیں کر سکتے۔ آپ کو اچھا لگے یا برا مگر رولز یہی کہتے ہیں۔ اور ہمیں تمام رولز پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے۔ ہم ایوان کا احترام کرتے ہیں اور یہی ہمیں کرنا چاہیئے۔

اس کے جواب میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ محترم اسپیکر ہماری بات ابھی بھی نہیں سنی گئی۔ اپوزیشن رکن کیوں بار بار ہم سے وہ سوال کر رہا ہے۔

اس دوران وزیراعظم کا مائیک بند کرتے ہوئے اسپیکر غصے میں آگئے اور کہا کہ میں اپنی اتھارٹی چیلنج نہیں ہونے دوں گا۔ آپ بھلے اس ملک کے وزیراعظم ہوں لیکن اس ایوان میں انچارج میں ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=KGedY27sYpA