چئیرمین نیب اگر پارلیمنٹ تشریف نہیں لاسکتے تو استعفیٰ دیکر گھر جائیں، پبلک اکاؤنٹس ذیلی کمیٹی

چئیرمین نیب اگر پارلیمنٹ تشریف نہیں لاسکتے تو استعفیٰ دیکر گھر جائیں، پبلک اکاؤنٹس ذیلی کمیٹی
اسلام آباد: نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں قومی احتساب بیورو کی آڈٹ کا رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے چئیرمن نیب کے نہ آنے پر کنوینر کمیٹی نور عالم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چئیرمن نیب کو آئین اور پارلیمان کے تقدس کا خیال نہیں اور وہ پارلیمنٹ تشریف نہیں ہوسکتے تو اچھا ہے کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کے نہ آنے پر بھی کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی غیر سنجیدگی ہے۔

کمیٹی کے کنوینر نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا تھا ذاتی حملے نہیں کریں گے اور میں خود نیب آفس گیا لیکن وہ آنے کو تیار نہیں ہے۔

کمیٹی نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آئین کو نہیں مانتے تو ہم کیا کریں۔ کمیٹی کنوینر نے مزید کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا میری زمینیں زیادہ نہیں کم ہوئی ہیں۔ کمیٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب پیش نہیں ہوتے تو اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا اور پھر دیکھا جائے گا جس پر نیب حکام نے کہا کہ ہمیں وقت چاہیے تاکہ نیب افسران اور چیئرمین پیش ہوں۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے کہا کہ مسئلہ وقت کا نہیں نیب والے چاہتے ہیں چیئرمین نیب نہ آئیں لیکن چیئرمین نیب کے آنے سے ان کا وقار بڑھے گا۔

کمیٹی کنوینر نے کہا کہ اگر چیئرمین نیب کمیٹی میں پیش ہونگے تو خود ان کا استقبال کرکے گل پاشی کرونگا۔ کمیٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب پیش نہیں ہونگے تو پھر پارلیمنٹ کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ان کو کمیٹی میں بٹھائینگے۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔