جسٹن بیبر قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں، جمال خاشقجی کی منگیتر کا کینیڈین گلوکار کے نام کھلا خط

جسٹن بیبر قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں، جمال خاشقجی کی منگیتر کا کینیڈین گلوکار کے نام کھلا خط
خدیجہ چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے محبوب منگیتر، صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کیلئے کنسرٹ نہ کریں۔

خدیجہ چنگیز کی جانب سے جسٹن بیبر کے لیے ایک کھلا خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب میں اپنے کنسرٹ کو منسوخ کرتے ہوئے دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ، آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں  ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا میوزک کنسرٹ سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں 5 دسمبر کو ہو رہا ہے۔ وہ مملکت میں ہونے والی پہلی گراں پری ریس کے انعقاد کے موقع پر پرفارم کریں گے۔

https://twitter.com/mercan_resifi/status/1462260377534836740?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1462260377534836740%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.theguardian.com%2Fworld%2F2021%2Fnov%2F22%2Fjamal-khashoggis-fiancee-urges-justin-bieber-to-cancel-saudi-arabia-performance

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے گئے اور واپس باہر نہیں نکلے تھے۔ ان کی منگیتر خدیجہ چنگیز اب بھی ان کے لیے انصاف کی طلب گار ہیں۔

خدیجہ چنگیز سعودی قونصلیٹ استنبول میں قتل کر دیے جانے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سعودی حکومت کے ناقد جمال خاشقجی کی منگیتر ہیں۔ 2018ء میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے انہوں انصاف کے لیے سعودی حکومت بالخصوص ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

وہ گذشتہ تین سال سے ترکی، امریکا اور یورپین یونین میں تقاریر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین سال ہوگئے لیکن جمال کے قاتلوں کو کچھ نہیں ہوا، اب جب کے تمام شواہد واضح ہوچکے ہیں اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔

وہ مطالبہ کرتی آئی ہیں کہ میں یورپی لیڈروں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ سعودی ولی عہد کے خلاف ایکشن لیں اور اس کو مزید موقع نہ دیں تاکہ کسی دوسرے صحافیوں کی جان بچائی جا سکے، کراؤن پرنس کا بائیکاٹ ہونا چاہیے، میں صرف انصاف کی متقاضی ہوں۔