سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف کمنٹ کرنیوالے اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم

سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف کمنٹ کرنیوالے اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف کمنٹ کرنے پر گریڈ21 کے افسر کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کمنٹ میں پی ٹی آئی حکومت کو طالبان حکومت سے تشبیہ دی اور لکھا کہ دونوں کی ایک اور امیدوں کا مرکز آبپارہ ہے۔

وزیراعظم کے احکامات کے بعد الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی شیٹ جاری کردی جن کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کریں گے۔

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہےکہ گریڈ 21 کے افسرنے فیس بک پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

انکوائری آرڈر کے مطابق سرکاری افسر نے کمنٹ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے اور دونوں کی امیدوں کا مرکزآبپارہ ہی ہے‘۔

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں سرکاری افسر کے خلاف انکوائری انکوائری دو مہینے میں مکمل کی جائے گی۔