فواد چودھری نے پاکستانیوں کو تین اچھی خبریں سنا دیں

فواد چودھری نے پاکستانیوں کو تین اچھی خبریں سنا دیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستانیوں کو تین اچھی خبریں دیدی ہیں۔ یہ خبریں پیٹرولیم بحران، پاکستان سعودی عرب اور ڈالرز کے بارے میں ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے عوام کو تین اچھی خبریں بتاتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہو گئے ہیں اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے۔


خیال رہے کہ حکومت کے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔


https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1463927383279513602?s=20

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کای ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔


پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق منافع میں99 پیسے یا 25 فیصد اضافہ کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈیلرز کو ہر 6 ماہ بعد منافع کا جائزہ لینےکا یقین دلایا ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے منافع میں اضافےکا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔


خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافےکے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے تحت ملک بھر میں  پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے جس کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔