الفتح سپر سٹور کے گودام میں پنجاب فوڈ اتھاڑی کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا

الفتح سپر سٹور کے گودام میں پنجاب فوڈ اتھاڑی کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا
معروف سپر سٹور الفتح کے گودام میں فوڈ اتھاڑی ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹاری سٹاپ پر الفتح سٹور کے گودام سے ایکسپائر امپورٹڈ شہد سمیت 8 برانڈز کی اشیاء بر آمد کی گئیں۔

لیبارٹری کے سیمپل فیل ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب الفتح سٹور پر چھاپہ مارا گیا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے گودام سے نکلتے ہی الفتح انتظامیہ کے گودام ملازمین نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جو باہر موجود تھی اس نے تقریباً چھے گھنٹے گزرنے کے بعد پولیس کی مدد سے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بازیاب کروایا ۔ اس کے بعد الفتح سٹور کے گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی نے الفتح سٹور کی شہر کی تمام برانچوں سے ایکسپائر مال اٹھوانے کے لیے کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

گمان کیا جارہا ہے کہ الفتح انتظامیہ بہت اثر و رسوخ رکھتی ہے، اسی لیے انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کو نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ یرغمال بھی بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کی شادی الفتح کے مالک کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ الفتح کے مالک محمد شیخ اور خاور مانیکا کی بیٹی کا نکاح سعودی عرب میں مسجد نبوی میں پڑھایا گیا تھا۔

https://twitter.com/HummaSaif/status/1463917699201966081