سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز شریف کے گانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز شریف کے گانے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز شریف کے گانے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سننے والے لیگی رہنما کے سروں اور ان کی گائیکی پر انھیں خوب داد دے رہے ہیں۔

گانے کی یہ ویڈیو دراصل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ سے قبل رکھی گئی ایک تقریب کی ہے۔ اس تقریب میں شریف خاندان کے قریبی عزیز اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

حمزہ شہباز شریف نے اس تقریب میں مائیک تھاما اور سروں کا جادو جگایا۔ انہوں نے انڈیا کے مشہور آنجہانی گلوکار کشور کمار کا گانا ‘ہمیں تم سے پیار کتنا’ گا کر محفل لوٹ لی۔ سننے والے انھیں داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔

https://twitter.com/SilkLodhi/status/1467625610403106823?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467625610403106823%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F12%2F2455258%2F

اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ شہباز مقبول گانا ‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں’ گایا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف ان دنوں اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس لئے انہوں نے کچھ دنوں کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو ترک کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف کیساتھ لندن میں انجام پائی تھی۔ 22 اگست جو لندن کے مہنگے اور انتہائی پرتعیش ہوٹل میں ہوئی اس شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تاہم مریم اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائی تھیں۔

https://twitter.com/Shakeel_2211/status/1467745844283645956?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467745844283645956%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F12%2F2455258%2F

شادی لندن کےانتہائی پُرتعیش اورمہنگے ترین فائیو اسٹارہوٹل لینزبرو میں اتوار 22 اگست کوسرانجام پائی تھی جس میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر دونوں ہی شریک نہیں ہوسکے تھے۔

شادی کے تقریبا 3 ماہ بعد جنید صفدر کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا جارہا ہے لیکن 17 دسمبرکومیں پنڈال سجنے سے قبل ہی شریف خاندان کی جانب سے سیلیبریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز کے چچازاد بھائی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہے۔