• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 27, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس پر کارروائی نہ روکی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت

نیا دور by نیا دور
دسمبر 6, 2021
in خبریں
48 1
0
فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس پر کارروائی نہ روکی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت
57
SHARES
270
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپیل زیر التوا ہونے پر سینیٹر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس پر کارروائی نہ روکے۔

عدالت عالیہ نے یہ ہدایت تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی رکوانے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے موقع پر دی۔

RelatedPosts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

پی ٹی آئی والوں کو تشدد اور ناانصافی تبھی نظر آتی ہے جب ان کے اپنے ساتھ ہو

Load More

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے اپیل پر سماعت کی لیکن درخواست گزار فیصل واوڈا کے وکیل ہی اس میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ سے التوا کی درخواست کی۔

جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران استفسار کیا الیکشن کمیشن میں یہ کیس کب سے زیر التوا ہے؟ ڈیڑھ سال تک جب معاملہ یہاں رہا تو اس وقت بھی چھپن چھپائی کا کھیل جاری رہا۔

انہوں نے اسسٹنٹ وکیل سے کہا کہ آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے التوا مانگ کر پھر الیکشن کمیشن سے اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہونے پر ریلیف مانگیں گے۔

عدالت عالیہ نے حکم نامہ لکھوایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہائیکورٹ میں یہ معاملہ زیر التوا ہونے کی بنیاد پر اپنی کارروائی نہ روکے۔ انٹراکورٹ اپیل پر مزید سماعت 9 دسمبر کو کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کیلئے ساٹھ دن کا کہا ہے، ہمیں کیس ختم کرنا ہے اور اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے، کمیشن نے تو آپ کو کہا ہے کہ تحریری دلائل جمع کرا دیں۔ 23 دسمبر تک جواب نہ آیا تو معاملے کو آرڈر کے لیے محفوظ کر لیں گے۔

انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو دہری شہریت سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کے لیے ایک اور موقع دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار عبدالقادر مندوخیل اور فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 دسمبر تک جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیں گے: الیکشن کمشنر کا واوڈا کو حکم

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک جوابدہ نے تحریری دلائل نہیں جمع نہیں کرائے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں تھوڑی مہلت دی جائے، وکیل کے گھر میں کوئی بیماری ہے، بیماری پر پہلے بھی بات ہوئی ہے، میری والدہ بھی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں۔

سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کیس میں پہلے ہی اتنی زیادہ تاخیر ہو گئی ہے، آپ تحریری دلائل جمع کرائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاروں میں کسی کے تحریری دلائل آئے ہیں؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ وکیل آصف محمود کے تحریری دلائل جمع ہیں جبکہ عبدالقادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں اپنے دلائل دے چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپ کے نکات لکھے ہوئے ہیں، آپ تحریری دلائل دینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم آپ کے دلائل پر انحصار کرتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا واضح آرڈر تھا کہ آپ کوتحریری دلائل جمع کرانے تھے، آپ تحریری دلائل جمع کرا دیں۔

سکندر سلطان راجا نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار آپ کا شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکٹ لائے ہیں، آپ اسے مان رہے ہیں؟ آپ کے پاس بھی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ ہو گا۔ فیصل واواڈا نے جواب میں کہا کہ یہ تو فوٹو کاپی ہے، یہ تو درخواست گزار کہیں سے بھی لے آئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ جب کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو کیا آپ شہریت چھوڑ چکے تھے؟ جب شہریت چھوڑتے ہیں تو سرٹیفکیٹ ملتا ہے، آپ درخواست گزاروں کا شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ نہیں مان رہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں یہ کہاں سے لائے ہیں، درخواست گزار7 سرٹیفکیٹ لے آئے، کسے مانوں، میں نے پاسپورٹ آر او کے سامنے پیش کر دیا تھا۔

سکندر سلطان راجا نے پھر استفسار کیا کہ آپ شہریت چھوڑنے کا سرٹریفیکٹ نہیں مانتے؟ جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں اور وہاں کے پیپر ورک کا زیادہ پتہ نہیں ہے، مجھ پر الزام ایم این اے کی نشست پر آیا، وہ میں چھوڑ چکا ہوں، آپ مجھے 5 جنوری تک مزید مہلت دیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں 60 دن کا کہا ہے، ہمیں کیس ختم کرنا ہے اور اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے، کمیشن نے تو آپ کو کہا ہے کہ تحریری دلائل جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دہری شہریت سے متعلق جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر تک جواب نہ آیا تو معاملے کو آرڈر کے لیے محفوظ کر لیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا الزام ہے۔

درخواست گزار عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت دہری شہریت چھپائی۔

Tags: disqualification caseelection commissionfaisal vawdaIslamabad High Courtاسلام آباد ہائیکورٹالیکشن کمیشنپی ٹی آئیعبدالقادر مندوخیلفیصل واوڈانااہلی کیس
Previous Post

سانحہ سیالکوٹ: مقصد سے عاری، مطلب سے دور، جس کی زباں پر جو نعرہ آیا، نکل گیا

Next Post

بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا کلمات، طلال چودھری کو شدید تنقید کا سامنا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا کلمات، طلال چودھری کو شدید تنقید کا سامنا

بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا کلمات، طلال چودھری کو شدید تنقید کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In