یو اے ای: ملازمین کو ہفتے میں صرف ساڑھے 4 دن بلانے کا فیصلہ، باقی دن چھٹی

یو اے ای: ملازمین کو ہفتے میں صرف ساڑھے 4 دن بلانے کا فیصلہ، باقی دن چھٹی
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب دفاتر کے اوقات ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن ہوا کرینگے جبکہ جمعہ کی سہ پہر سے لے کر ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوگی۔

یہ اعلان یو اے ای حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا ہے۔ اعلان کے مطابق دفتروں کے اوقات کار کا ہر ہفتے پیر سے شروع ہونگے جو جمعہ کی سہ پہر تک جاری رہیں گے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے روزانہ اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کو ملازمین صرف ساڑھے 4 گھنٹے تک ہی کام کرینگے۔

https://twitter.com/UAEmediaoffice/status/1468129958019182592?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468129958019182592%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F86971

اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کی سہولت کیلئے کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے دن اگر گھر سے کام کرنا چاہیں تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ انھیں اس کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملازمین کو یہ چھٹیاں دینے کا مقصد کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانا جبکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

یو اے ای کے تمام سرکاری محکمے یکم جنوری 2022ء سے نئے شیڈول کے تحت کام کریں گے۔