مدثر نارو کیس: کابینہ کا ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

مدثر نارو کیس: کابینہ کا ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے لاپتا صحافی مدثر نارو کی فیملی کو وزیراعظم اور سے ملاقات کرانے کیلئے عدالتِ عالیہ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو آئین میں دئیے گئے اختیارات سے متصادم قرار دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملات کو متعلقہ فورمز پر بھیجا جانا چاہیے لیکن ان کو کابینہ کو بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئینی اصولوں کیخلاف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لاپتا افراد کے معاملے پر انتہائی سنجیدہ ہے۔ متعلقہ ادارے ایسے معاملات کو دیکھنے کیلئے موجود ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین کو صحافی مدثر نارو کی فیملی سے ملنے کا حکم دیا تھا۔