ہیلی کاپٹر حادثے سے قبل جنرل بپن راوت نے تقریر میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

ہیلی کاپٹر حادثے سے قبل جنرل بپن راوت نے تقریر میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل
بھارتی جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے سے قبل تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ انہوں نے اس میں حیاتیاتی جنگ اور اس کے خلاف تیاریوں کے بارے میں بات کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کے جنرل بپن راوت گذشتہ روز اپنی اہلیہ اور 13 افراد سمیت ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ انگریزی اخبار ''دی ہندو'' میں شائع خبر کے مطابق نے خبر دی ہے کہ تمل ناڈو پولیس نے جنرل راوت کے لیے زیڈ پلس سیکیورٹی کا انتظام کیا تھا۔



جنرل راوت بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر میں تامل ناڈو کے علاقے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج کے لیے اپنی اہلیہ سمیت 14 فوجی جوانوں کے ساتھ سلور ایئر بیس سے روانہ ہوئے۔

جنرل راوت اس کالج کے کیڈٹ سے خطاب کرنے والے تھے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے اخبار کو بتایا کہ ’’ہمیں جنرل راوت کے قافلے کی روڈ وے سیکورٹی کے انتظامات کرنے کو بھی کہا گیا تھا‘‘۔

ویلنگٹن میں ایک ہیلی پیڈ تھا جہاں سے 10 کلومیٹر دور جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنا تھا۔

تمل ناڈو کا محکمہ پولیس ہیلی پیڈ پر تعینات تھا۔ ایک عینی شاہد جس نے ہیلی کاپٹر کو گرتے دیکھا اور جائے حادثہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موسم صاف تھا اور بادل نہیں تھے۔

خیال رہے کہ گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ میں انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ روسی ساختہ Mi-17V5 کا استعمال ہندوستانی فضائیہ میں اونچی اڑان اور امدادی کارروائیوں میں عام ہے۔

Planet-X Aerospace Services Ltd. کے ڈائریکٹر اور CEO نے دی ہندو کو بتایا کہ Mi-17V ایک بہت ہی قابل اعتماد ہیلی کاپٹر ہے۔ یہ اکثر اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں اونچائی پر بچاؤ کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جنرل راوت نے ویلنگٹن جانے کے لیے جس ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا وہ بالکل درست تھا۔

اخبار نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ ہیلی کاپٹر بہت کم اونچائی پر اڑ رہا تھا۔ اچانک وہ مڑ گیا اور ایک درخت سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ جب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تو موسم صاف تھا۔

دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسی صورتحال میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر اتنی کم اونچائی پر کیوں اڑ رہا تھا؟ کیا پائلٹ کے پاس ایئر ٹریفک کنٹرول یا آرمی کنٹرول کی طرف سے کوئی موسمی الرٹ تھا؟ تمل ناڈو پولیس حکام نے اخبار کو بتایا ہے کہ پورے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔