اتنی گندی ویڈیوز ریلیز ہونے والی جنھیں دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑیں گی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اتنی گندی ویڈیوز ریلیز ہونے والی جنھیں دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑیں گی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے ایک بار پھر بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی اتنی گندی ویڈیوز ریلیز ہونے کیلئے تیار ہیں جنھیں دیکھ کر عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑیں گی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اس بیان پر کڑی تنقید کا نشناہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے شوہر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ (ن) لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔


ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں۔


https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1468798178048851973?s=20

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن مسلم لیگ (ن) کی اصل شکل ہے۔ کیپٹن صفدر لگاتار گندی وڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ (ن) کیلئے احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔


ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی وڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں۔