• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, جنوری 28, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے ہائیکورٹ کو موصول: ذرائع

15 نومبر2021ء کو انگریزی روزنامے ’دی نیوز‘ میں شائع ہونے والی صحافی انصار عباسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم نے ایک مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو ہدایت دی تھی کہ سال 2018 کے انتخابات سے قبل کسی قیمت پر نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی نہیں ہونی چاہیے۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 13, 2021
in خبریں
14 0
0
رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے ہائیکورٹ کو موصول: ذرائع
16
SHARES
76
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا اصلی بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔ لندن سے آنے والا یہ کورئیر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو موصول ہوا، اس سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی گئی ہے۔

رانا شمیم کا سربہمر یہ بیان حلفی آئندہ سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کھولا جائے گا۔ اس لفافے پر کانفیڈینشل تحریر ہے، اسے صرف چیف جسٹس اطہرمن اللہ ہی کھولیں گے۔

RelatedPosts

عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی

پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

Load More

یہ بات ذہن میں رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس زیر سماعت ہے۔ رانا شمیم گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رہ چکے ہیں۔

15 نومبر2021ء کو انگریزی روزنامے ’دی نیوز‘ میں شائع ہونے والی صحافی انصار عباسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم نے ایک مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو ہدایت دی تھی کہ سال 2018 کے انتخابات سے قبل کسی قیمت پر نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی نہیں ہونی چاہیے۔

مبینہ حلف نامے میں رانا شمیم نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان 2018 میں چھٹیاں گزار نے گلگت بلتستان آئے تھے اور ایک موقع پر وہ فون پر اپنے رجسٹرار سے بات کرتے ’بہت پریشان‘ دکھائی دیے اور رجسٹرار سے ہائی کورٹ کے جج سے رابطہ کرانے کا کہا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کی فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 دسمبر تک مؤخر کردی ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے الزامات پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ رانا شمیم کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے اصل بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ کل کوئی کسی جج کو خراب کرنے کیلئے بیان حلفی دے تو کیا اخبار اسے چھاپ دے گا، جس پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ صحافی کا کام حقیقت پر مبنی رپورٹ کو شائع کرنا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ خبر کی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ ججز ہدایات لیتے ہیں، یہ بھی لکھ دیا جاتا کہ وہ جج ان دنوں چھٹی پر تھے، زیرالتوا اپیلوں پر اس طرح خبر نہیں چھاپی جا سکتی، عجیب بات ہے رانا شمیم کہتے ہیں کہ انہوں نے تو بیان حلفی کسی کو نہیں دیا۔

ناصر زیدی نے کہا کہ ہماری تاریخ بڑی تلخ ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تاریخ میں نہ جائیں، کوئی شک نہیں کہ تاریخ تلخ ہے، آپ نے بھی تو کوڑے کھائے ہیں وہ بھی تو تلخ حقیقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اس ہائی کورٹ کا ذمہ دار ہوں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہاں کوئی سیاسی تقریر نہیں سنوں گا، یا تو اس عدالت کا کوئی فیصلہ بتا دیں جس میں ایسا کچھ ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کا اس عدالت پر اعتماد اس ایک خبر سے خراب ہوا ہے، برطانیہ میں اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو تین تین ماہ کی سزا ہوئی ہے، یہ عدالت عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا کیس سن رہی ہے اور عوام کا اعتماد ختم کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا شمیم کہتے ہیں کہ نوٹری پبلک نے دستاویز لیک کیا، رانا شمیم کا جواب برطانیہ میں ریگولیٹر کو بھیج دیں تو نوٹری پبلک کے لیے مسئلہ بن جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے کوئی کچھ بھی کہہ دے میں توہین عدالت کی کارروائی نہیں کروں گا لیکن جب کوئی انصاف کی فراہمی یا لوگوں کے اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو عدالت برداشت نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی تین سال بعد زندہ ہو کر آ جائے تو اس کے پاس کوئی گراؤنڈ تو ہونی چاہیے، اس شخص کے بیان حلفی کی خبر آپ نے اخبار میں ایسے ہی چھاپ دی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر میں یہاں بیٹھا ہوں تو اپنے لیے نہیں بلکہ ہزاروں سائلین کے لیے بیٹھا ہوں، کوئی بھی جج میرے لیے اسٹیک ہولڈر نہیں بلکہ صرف سائلین سٹیک ہولڈر ہیں، یہ محض توہین عدالت کا کیس نہیں بلکہ یہ میرا احتساب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ آج کے دور میں جھوٹ سچ اور سچ جھوٹ بن رہا ہے، ہم صرف بول نہیں سکتے، آپ اس طرح اس ہائی کورٹ پر بداعتمادی نہیں پھیلا سکتے، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پہلے یہ ہوتا رہا ہے تو اب بھی یہ ہو گا، یہ میرا اور میرے تمام ججز کا احتساب ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی میں لکھا کہ عدلیہ کی تضحیک کرنا ہوتی تو بیان حلفی پاکستان میں لکھ کر میڈیا کو جاری کرتا، رانا شمیم نے تسلیم کیا کہ ان کا بیان حلفی لیک کرنے کا مقصد عدلیہ کی تضحیک ہے۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ رانا شمیم نے اصل بیان حلفی خود لیک کر کے دیگر ذرائع سے لیک ہونے کے خدشات بیان کیے ساتھ ہی استدعا کی کہ عدالت توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرے۔

صحافی انصار عباسی نے کہا کہ میں نے رانا شمیم سے موقف لیا تو انہوں نے بیان حلفی خفیہ ہونے کا نہیں کہا اور نہ ہی مجھے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے سے روکا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی ایک ہیڈلائن سے لوگوں کا اعتماد کتنا خراب ہوا، ہمارا ایک نعرہ ہے کہ اسٹیک ہولڈر صرف سائلین ہیں، اگر سائلین کا اعتماد ختم ہو جائے تو کچھ باقی نہیں رہتا، اب جھوٹ سچ بن گیا ہے اور سچ جھوٹ لگنے لگ گیا ہے۔

انصار عباسی نے کہا کہ انشا اللہ ہم اس جھوٹ کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چلیں چھوڑ دیں، عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی، انصار صاحب نہ آپ اور نہ ہم اہم ہیں، اہم سائلین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصار عباسی صاحب یہ تو دیکھتے 15 جولائی 2018 کو اپیل دائر ہی نہیں تھی، بیانیے کیس بن رہے وہ بھی پتا ہے، آپ نے جواب دے دیا ہم بین الاقوامی پریکٹس کے تحت چلیں گے، فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس میں اس عدالت نے اپنے لیے معیار طے کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ انصار عباسی اور رانا شمیم کے بیانات میں واضح فرق ہے، رانا شمیم نے جو بیان حلفی جمع کرایا، انصار عباسی کاؤنٹر بیان حلفی جمع کرائیں۔

چیف جسٹس نے انصار عباسی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور کچھ نہیں کرنا بس عدالت کو مطمئن کریں کہ آپ کی خبر قانون کے مطابق ہے یا نہیں، ساتھ ہی عدالت نے انصار عباسی کو شائع ہونے والی خبر پڑھنے کی ہدایت کی۔

ساتھ ہی عدالت نے انصار عباسی کو ہدایت کی کہ آپ نے جو بھی بتانا ہے بیان حلفی میں بیان کر کے بتائیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ لوگوں کا اس عدالت پر اعتماد بحال ہو، کسی کی خبر سے لوگوں کا عدالت پر سے اعتماد اٹھ جانا ناقابل برداشت ہوگا۔

عدالت نے ناصر زیدی سے استفسار کیا کہ آپ اتنا بتا دیں کہ کیا میری اس عدالت کا کوئی قصور ہے، وکلا اور کورٹ رپورٹرز سے کچھ نہیں چھپا، ان کو سب چیزوں کا پتا ہے۔

عدالتی معاون ناصر زیدی نے عدالت سے درگزر کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر میں آج یہاں رک گیا تو سلسلہ چلتا رہے گا اور عوام بد اعتماد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بہت پروپیگنڈا کیا گیا مگر میں نے کبھی پرواہ نہیں کی، یہاں معاملہ الگ ہے، یہاں میری ذات کا نہیں میری عدالت کا معاملہ ہے۔

کیس کی سماعت میں دس منٹ کا وقفہ کیا گیا، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ توہین عدالت کے نوٹسز ملنے والے اپنے بیان حلفی جمع کرا دیں، اس دوران رانا شمیم کا اوریجنل بیان حلفی بھی آ جائے گا، اس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے۔

اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم کا فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر اصل بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا۔

ساتھ ہی عدالت نے تمام فریقین کو کاؤنٹر بیان حلفی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 20 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

Tags: affidavitIslamabad High CourtRana ShamimSaqib Nisarاسلام آباد ہائیکورٹثاقب نثاررانا شمیم
Previous Post

‘مریم نواز اہل نہیں، وزیراعظم کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف ہونگے’

Next Post

طالبان کی خود کو پاکستان سے دور کرنے کی کوششیں، گندی زبان استعمال کرنے لگے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

by نیا دور
جنوری 28, 2023
0

اسلام آبا پولیس کی جانب سے شہر کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کا جسمانی...

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا لانگ مارچ کا اعلان

by نیا دور
جنوری 27, 2023
0

قانون قدرت ہے کہ کوئی شجر تب تک نہ تو سایہ دے سکتا ہے نہ ثمر جب تک اس کی جڑیں مضبوط...

Load More
Next Post
طالبان کی خود کو پاکستان سے دور کرنے کی کوششیں، گندی زبان استعمال کرنے لگے

طالبان کی خود کو پاکستان سے دور کرنے کی کوششیں، گندی زبان استعمال کرنے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 27, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Ahmad Baloch Kathak dance

بلوچستان کا ایک غریب چرواہا جو بکریاں چراتے چراتے آرٹسٹ بن گیا

by ظریف رند
جنوری 6, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In