کیا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کرنے والی پروفیسر، خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار ہے؟

کیا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کرنے والی پروفیسر، خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار ہے؟
لاہور کالج برائے ویمن یونیورسٹی کی تقریب میں ایک خاتون پروفیسر نے شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا تھا۔ معاون خصوصی نے اس خاتون کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار قرار دیدیا ہے۔

تفصیل کے مطابق آج لاہور کالج برائے ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن میں انوکھا واقعہ پیس آیا تھا، جب خاتون پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل سےڈگری لینے سے انکار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی تھے، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ پولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج میں معلمہ ہیں۔ انھیں تقریب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جانی تھی۔ تاہم انہوں نے ڈگری لینے سے انکار کرتے ہوئے اس بارے میں ٹویٹ کرکے اپنی رائے کا اظہار کیا۔



انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ معاون خصوصی شہباز گل مہمان خصوصی بننے کے قابل نہیں ہیں، میں ان سے ڈگری وصول نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب اس معاملے پر بات کرتے ہوئے شہباز گل کہا ہے کہ ہر کسی کو اظہار رائے کا حق ہے کیونکہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پروفیسر فوزیہ جنہوں نے مجھ سے ڈگری سے انکار کیا وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار ہے۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1471125797649924101?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1471125797649924101%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FDA88DAAFD8B1DB8C-D988D8B5D988D984-DAA9D8B1D986DB92-D8B3DB92-D8A7D986DAA9D8A7D8B1-DAA9D8B1D986DB92-D988D8A7D984DB8C-D8AED8A7D8AAD988D986-D9BED8B1D988D981DB8CD8B3D8B1-D8B3D8B9D8AFD8B1D981DB8CD982-DAA9DB8C-D8B9D8B2DB8CD8B2DB81-DB81DB92D88CD8B4DB81D8A8D8A7D8B2DAAFD984.807238%2F

شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جو خاتون آج ڈگری لینے گھر سے نہیں آئیں، وہ خواجہ سعد رفیق صاحب کی عزیزہ ہیں۔ ایک چینل نے پھر (ن) لیگ کا میڈیا سیل ہونے کا ثبوت دیا اور پہلے یہ خبر بنوائی پھر لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پورا سچ بتائیں کہ اس خاتون کا آپ کی پارٹی سے تعلق ہے۔ ایسی گھٹیا سیاست کے لئے طالبعلموں کا استعمال افسوسناک ہے۔



ادھر لاہور کالج برائے ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے بھی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری نظر شہباز گل کانووکیشن کے مہمان خصوصی شہباز گل بننے کے اہل ہیں، اسی لئے انھیں مدعو کیا گیا تھا، ہم زبردستی کسی کو کچھ نہیں کہ سکتے۔