انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود عالمی ایوارڈیافتہ فلم ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود عالمی ایوارڈیافتہ فلم ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان
عالمی ایوارڈ یافتہ اور سال 2020 میں پاکستان کی جانب سے ’آسکر‘ کے لیے نامزد کی گئی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلمزندگی تماشا‘ کا ٹریلر دوبارہ ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

زندگی تماشا‘ کا پہلا ٹریلر ابتدائی طور پر ستمبر 2019 میں جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔



زندگی تماشا‘ پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ’ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی‘۔

فلمزندگی تماشا‘ کا پہلا ٹریلر ستمبر 2019 میں جاری ہوا، اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مذہبی انتہا پسند حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔ سرمد کھوسٹ نے کہا تھا کہ ان پر نہ صرف فلم کو ریلیز نہ کرنے کا دباؤ ڈالا گیاکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

زندگی تماشا‘ کی کہانی پر فلم سینسر بورڈ اور سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا، جس کے بعد سینیٹ کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔



تاہم بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث سینما بند ہونے کی وجہ سے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اب فلم کا ٹریلر دوبارہ جاری کرتے ہوئے اسے مارچ 2022 کو سینماؤں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔

زندگی تماشا‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے قبل اسے چند عالمی فلم فیسٹیولز میں دکھایا جا چکا ہے اور فلم نے ’ایشین فلم فیسٹیول‘ سمیت ’بوسان فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈز بھی حاصل کیے تھے۔

زندگی تماشا‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل تھا تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی حساس اور اہم موضوع کے گرد گھومتی ہے۔



ٹریلر سے عندیہ ہوتا ہے کہ فلم میں مذہب اور سیاست کا لبادہ اوڑھے لوگ کس طرح اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں جب کہ اس میں کچھ کرداروں کو بظاہر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

زندگی تماشا‘ کے ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کرنے اور اس کی نمائش کے اعلان سے شائقین اور شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا۔

' زندگی تماشا' کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہے جبکہ انہوں نے اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے، اس کی کاسٹ میں عارف حسن، سامعیہ ممتاز، ایمان سلیمان اور عارف قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

https://youtu.be/6PG92uSYLTQ