پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، کیش کرانے کی مدت میں توسیع

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، کیش کرانے کی مدت میں توسیع
حکومت نے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ 16 دسمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 7500، 15000 25000 اور 40000 روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں اکتیس مارچ 2022ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پرائز بانڈز کو پریمیم پرائز بانڈز اور سیونگ سرٹیفکیٹس سے تبدیل کیا جا سکتا ہے یا فیس ویلیو پر بھی اسے کیش کروانے کی سہولت موجود ہے۔

پرائز بانڈز کو بینک الفلاح لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز میں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پرائز بانڈز کی کے لئے مزید وقت مانگا تھا، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کیلئے پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

پرائز بانڈز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی سفارشات کے پیش نظر کیا گیا۔ حکومت نے جون 2019ء میں ان پرائز بانڈز کو بند کر دیا تھا، لیکن لوگوں کو 31 دسمبر 2021ء تک ان کیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے دعویٰ کیا تھا کہ پرائز بانڈز میں ملکیت کی وضاحت نہیں کی گئی اور ان کی ٹریڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی موثر نظام موجود نہیں ہے۔

اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپریل 2017ء میں پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا کیا تھا۔ یہ پرائز بانڈز صرف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور بانڈ ہولڈرز کے بینک اکاؤنٹس کیلئے جاری کیے جاتے ہیں۔ ابتدائی طور پر کیشمنٹ یا ریڈیمپشن کی آخری تاریخ مارچ 2020ء تھی۔