صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جب میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ نے مجھے سپورٹ کیا تھا۔
منصور علی خان کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جس طرح اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی سپورٹ کی تھی بالکل اسی طرح ہمیں سپورٹ کیا گیا تھا۔ یہ چیزیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
ماضی میں جب میں پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑرہا تھا اسٹیبلشمنٹ نے مجھے اسپورٹ کیا ۔۔
پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ کا بڑا انکشاف*Team MAK* pic.twitter.com/NCsYPpvps7
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) December 21, 2021
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقتدر اداروں کا اس سارے معاملے میں کردار تو ہے لیکن ان کیلئے سب سے بڑی اہمیت پاکستان ہے۔ اگر وہ دیکھیں گے کہ پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ پاکستان بین الاقوامی طور پر تنہا رہ گیا ہے اور جن لوگوں کو ہم سپورٹ کر رہے ہیں وہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے تو اگر سپورٹ دینے والے نیوٹرل ہو جائیں تو عمران خان کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔