• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے جی ایچ کیو کے اطراف میں دیوار کی تعمیر سے روک دیا

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ’بادی النظر میں عدالت کو یہ ظاہر ہوا کہ وزارت دفاع نے کوارٹر ماسٹر جنرل کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کی، ایسی صورت میں، سی ڈی اے اور وفاقی حکومت اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کی ذمہ دار ہوں گی‘۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 24, 2021
in خبریں
29 1
0
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے جی ایچ کیو کے اطراف میں دیوار کی تعمیر سے روک دیا
35
SHARES
165
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیفنس کمپلیکس المعروف نیو جنرل ہیڈکوارٹرز کے اطراف میں دیوار کی تعمیر سے روک دیا اور حکم دیا کہ سرکاری زمین پر کسی غیر قانونی سرگرمی اور تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ گاؤں کے رہائشیوں کی دائرہ کردہ درخواست کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو حکم دیا کہ ڈیفنس کمپلیکس کی منظورہ شدہ پلان کے مطابق تعمیر یقینی بنائی جائے۔

RelatedPosts

‘صُلح کے لئے تیار ہوں؛ ملاقات میں عمران خان نے کرم فرماؤں کو یقین دہانی کروا دی’

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

Load More

درخواست گزاروں کا تعلق بیری میرا گاؤں سے ہے جو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے نوٹیفائیڈ علاقے میں آتا ہے، جنہوں نے سیکٹر ای-10 میں ڈیفنس کمپلیکس کے اطراف میں اراضی پر کوارٹر ماسٹر جنرل کے مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960 کے تحت سیکٹر ای-10 میں ڈیفنس کمپلیکس کے قیام کے لیے مخصوص علاقہ الاٹ کیا تھا۔

یہ دکھانے کے لیے کوارٹر ماسٹر جنرل نے غیر قانونی طور پر دیوار کی تعمیر کر کے نیشنل پارک کے علاقے پر تجاوزات کیں، درخواست گزاروں نے پٹیشن کے ساتھ تصاویر بھی منسلک کی تھیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ دیوار ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے الاٹ کردہ زمین کے باہر بنائی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اسی طرح کی پٹیشنز پر سپریم کورٹ نے 25 اکتوبر 2013 اور 16، 18، 19 مارچ 2015 کو دیے گئے احکامات میں واضح طور پر کہا تھا کہ نیشنل پارک کے نوٹیفائیڈ علاقوں کے اندر کسی غیر قانونی سرگرمی اور تعمیرات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ’بادی النظر میں عدالت کو یہ ظاہر ہوا کہ وزارت دفاع نے کوارٹر ماسٹر جنرل کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کی، ایسی صورت میں، سی ڈی اے اور وفاقی حکومت اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کی ذمہ دار ہوں گی‘۔

جسٹس اطہر من اللہ نے خبردار کیا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ اس طرح کے نتائج پر قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف 1960 کے آرڈیننس کی دفعہ 46 کے تحت فوجداری مقدمہ چلانے اور تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نوٹ کیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات عوامی اہمیت کے حامل ہیں اور اسے باقاعدہ سماعت کے لیےقبول کیا اور کوارٹر ماسٹر جنرل، وزارت دفاع اور سی ڈی او کو نوٹسز جاری کردیے۔

ساتھ ہی عدالت نے وزارت دفاع کے سیکریٹری اور پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل کو ہدایت کی کہ سیکٹر E-10 میں ‘ڈیفنس کمپلیکس’ کے قیام کے لیے اتھارٹی کی جانب سے الاٹ کردہ مخصوص جگہ سے باہر کسی بھی سرگرمی یا مطلوبہ تعمیرات کرنے سے گریز کریں۔’

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ’وزارت داخلہ کے سیکریٹری، سی ڈی کے چیئرمین اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کو فوری طور پر علاقے کا مشترکہ معائنہ کرنا چاہیے اوریقینی بنائیں کہ الاٹ شدہ اراضی کے باہر بالخصوس مارگلہ ہلز نیشنل پارٹ کے مقرر علاقے میں کوارٹر ماسٹر جنرل کی جانب سے کوئی سرگرمی نہ ہو‘۔

جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کے چیئرمین کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ قوانین/ضوابط اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان وغیرہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی تعمیر یا سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے سیکریٹری اور چیئرمین سی ڈی اے کو بیانِ حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی جس میں تصدیق کی گئی ہو کہ مذکورہ بالا نافذ شدہ قوانین/قواعد کے تحت دی گئی منظوریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی سرگرمی یا تعمیر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزارت دفاع، وزارت داخلہ کے سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا قوانین/ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے یا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے محفوظ نوٹیفائیڈ علاقے میں ناجائز تجاوزات کی سہولت فراہم کرنے کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا سکتی۔

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹاسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ڈی ایچ کیو کے اطراف میں دیوار کی تعمیر سے روک دیاڈیفنس کمپلیکسنیو جنرل ہیڈکوارٹرز
Previous Post

پی ٹی آئی رہنما کی اپنی حکومت پر شدید تنقید، فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کا عندیہ دے دیا

Next Post

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن سے قبل ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آگیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 'حقیقی آزادی' کی تحریک چلا رہے تھے۔ اگر ان کی آزادی حاصل کرنے کی تحریک...

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...

Load More
Next Post
خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن سے قبل ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آگیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن سے قبل ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit