سابق شوہر نے وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کا اعتراف کر لیا

سابق شوہر نے وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کا اعتراف کر لیا
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغوا کیس کی تحقیقات میں پیشرفت، سابق شوہر رضوان حبیب نے پولیس کے سامنے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس نے وجیہہ سواتی کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کرکے اس کی لاش ہنگو میں دفن کر دی تھی۔

پولیس نے ملزم رضوان کے والد کو بھی قتل میں مدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آر پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس ٹیم لاش برآمدگی کیلئے ہنگو روانہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی ساجد کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وجہیہ سواتی کا کیس زیر تفتیش ہے، زیادہ بات نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو وجیہہ سواتی پاکستان آئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وجیہہ کیس میں رضوان حبیب، اس کا والد اور ایک ملازم گرفتار ہیں۔

ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس اپنا کام قانونی طریقے سے کر رہی تھی اور کر رہی ہے، سارے ثبوت، شواہد پولیس کے پاس جمع ہوئے تو گرفتاریاں ہوئیں۔ امریکن سفارت خانے نے وجیہہ کے بطور امریکی شہری پولیس سے معلومات لیں، وجیہہ کے بارے امریکی سفارت خانے کو معلومات دینے کے پابند ہیں۔