• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مئی 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست پاکستان میں بھی یہ ابہام موجود ہے کہ قائد اعظم کس طرح کا پاکستان چاہتے تھے تاہم یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ یہ بات انہوں نے اپنی تین بڑی تقاریر میں ظاہر کی تھی پہلی تقریر انہوں نے 11 اگست 1947 کو کی تھی جو اسمبلی سے کی، دوسری تقریر فوج جبکہ تیسری تقریر انہوں نے عوام سے کی تھی۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 27, 2021
in خبریں
14 0
0
یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے، فواد چوہدری
17
SHARES
79
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ محمد علی جناح جب پاکستان بنا رہے تھے تو انہیں پتہ نہیں تھا کہ وہ چاہتے کیا ہیں یہ کنفیوژن اس وجہ سے ہے کہ ریاست پاکستان میں بھی یہ ابہام موجود ہے کہ قائد اعظم کس طرح کا پاکستان چاہتے تھے تاہم یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے۔

اسلام آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اصل چیلنج معاشی یا بیرونی نہیں بلکہ اصل چیلنج ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو واپس کیسے لینا ہے۔

RelatedPosts

پاکستانی حکمرانوں کے معاشقوں، سکینڈلز، خفیہ اور اعلانیہ شادیوں کی داستان

حکومت اور حساس اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل بنا کر دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا

Load More

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بات انہوں نے اپنی تین بڑی تقاریر میں ظاہر کی تھی، پہلی تقریر انہوں نے 11 اگست 1947 کو کی تھی جو اسمبلی سے کی، دوسری تقریر فوج جبکہ تیسری تقریر انہوں نے عوام سے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی تقاریر نئے پاکستان کو سمجھنے کی بنیاد ہیں، عمران خان قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ قائد اعظم کوئی مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے لیڈران نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ انہیں اندازہ تھا کہ جب یہاں جمہوریت آئی گی تو ہندو اکثریت، اقلیتوں کا جینا دوبھر کردے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی اور بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ دنیا کے سامنے ہے، مسلمانوں پر جو ظلم ڈھایا جارہا ہے وہ تو معمول بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے واقعے پر پورا پاکستان اکٹھا ہوگیا اور سب نے اس واقعے کی مذمت کی لیکن بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس پر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت کے سیاسی قائدین کو داد دینی چاہیے جنہوں نے اتنے سال قبل حالات کو جانچ لیا کہ ظالم اکثریت مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کرے گی، انہوں نے ایک قومی ریاست تشکیل دی جیسے ہم پاکستان کہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس ریاست کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان کسی اکثریت کے ہاتھوں ظلم و ستم کا نشانہ نہ بنیں اور اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے دائیں اور بائیں طرف دو انتہا پسند ریاستیں ہیں، ایک طرف افغانستان ہے جہاں طالبان آگئے ہیں اور دوسری طرف بھارت کی ہندوانتہاپسندانہ سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے عوام کی پوری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ عورتیں اکیلے سفر نہیں کر سکتیں، اسکول کالج نہیں جا سکتیں تو اس طرح کی رجعت پسندانہ سوچ پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسی طرح بھارت میں ایک ہندو انتہا پسندانہ سوچ کھڑی ہو رہی ہے لہٰذا ریاست پاکستان کو سب سے بڑی لڑائی اس متشدد اور انتہا پسندانہ سوچ سے لڑنی ہے۔

انہوں نے خطے میں پاکستان کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ روشن امید ہے جو ان انتہاؤں کے درمیان رہ کر ان انتہاؤں سے باہر آ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے 10 اگست 1947 کو کہا تھا کہ جو عہدوں کے حوالے سے جو مذہب کی ترجیح ہے نکال دی جائے تاکہ جو مسلمان نہیں ہیں وہ بھی عہدے پر حلف لے سکیں اور 11 اگست 1947 کو انہوں نے اقلیتوں کے حقوق واضح کردیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی ریاست بنانا ہوتا تو پاکستان کی تحریک مولانا ابوالکلام یا مولانا مودودی چلاتے، انہیں مذہبی علم پر عبور حاصل تھا لیکن انہوں نے پاکستان کی تحریک نہیں چلائی کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ مذہب میں ریاست کی گنجائش نہیں ہے اور ریاست کی سرحد نہیں ہوسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے سیاسی تحریک چلائی اور اسلام کو سیاسی طور پر بڑھایا کہ ایک ایسا ملک ہونا چاہیے جہاں اسلام کو ماننے والے ایسی جگہ رہ سکیں جہاں کوئی ظالم اکثریت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حفاظت کےلیے یہ لڑائی جیتنا بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد کس طرح بھارت کی معیشت ہو یا خارجہ پالیسی تمام تنزلی کا شکار ہیں، کیونکہ وہاں پر مذہبی اکثریت کے نام پر انتہا پسندی پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے پیغام کو آگے لے کر جانا ہے، ان کا پیغام واضح ہے اور ہمیں اسے سمجھنا ہے اور اس جنگ کو لڑنا ہے۔

Tags: اسلامی جمہوریہ پاکستانافغان طالبانپاکستانی ریاستسیکولر پاکستانفواد چوہدریقائداعظممذہب اور سیاست
Previous Post

اہم کرکٹر نے پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت کرلی

Next Post

زیادتی کیس میں پیشرفت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 'حقیقی آزادی' کی تحریک چلا رہے تھے۔ اگر ان کی آزادی حاصل کرنے کی تحریک...

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...

Load More
Next Post
زیادتی کیس میں پیشرفت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا

زیادتی کیس میں پیشرفت، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit