• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مارچ 21, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

بھارت دشمن ملک نہیں،خیبر پختونخوا کے 87 فیصد نوجوانوں کی رائے

نیا دور by نیا دور
دسمبر 28, 2021
in خبریں
19 0
0
بھارت دشمن ملک نہیں،خیبر پختونخوا کے 87 فیصد نوجوانوں کی رائے
22
SHARES
104
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خیبرپختونخوا میں کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق صوبے کی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے 87 فیصد نوجوانوں کے خیال میں بھارت پاکستان کا دشمن نہیں ہے۔

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹیڈیز (پیپس) کی جانب سے ’یوتھ پرسپیکٹیو آن سوسائٹی، ریلیجن اینڈ پولیٹکس،‘ کے عنوان سے کرائے جانے والا سروے گذشتہ روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔

RelatedPosts

‘اردو ہندوستانی زبان ہے’، جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

سرحدوں سے منقسم، لاہور اور دہلی میں اسموگ کی صورتحال ایک جیسی

Load More

انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق اس سروے رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے پیپس کی جانب سے نوجوانوں کے لیے مختلف ورک شاپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 183 نوجوانوں نے شرکت کی۔

ان 183 نوجوانوں میں 25 نوجوانوں کو مزید تحقیق کے لیے منتخب کیا گیا اور ان کا انٹرویو لیا گیا جب کہ اس سروے کے لیے 400 سے زائد نوجوانوں کو سوالنامہ دیا گیا تھا۔

سروے رپورٹ کے پراجیکٹ اور انتہا پسندی پر تحقیق کرنے والے محمد عامر رانا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سروے رپورٹ کے لیے انہوں نے خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کو سوالنامے دیے تھے جس میں یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق سوالنامے میں اظہار رائے، خواتین، نوجوانوں کے روزگار، تعلیم، سیاست، آمریت اور کچھ ایسے مفروضوں کے حوالے سے سوالات شامل کیے گئے تھے جو ہمارے معاشرے میں بہت عام ہیں۔

سروے میں جن نوجوانوں کو منتخب کیا گیا تھا، ان میں سے 13 فیصد نوجوانوں کے مطابق بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے۔

تاہم اسی سروے میں ان نوجوانوں سے یہ سوال بھی کیا گیا تھا کہ کیا پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط کرنا چاہیے، جس کے جواب میں 66 فیصد نوجوانوں نے ہاں میں جواب دیا جب کہ 44 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں کہ ’بھارت کے خلاف دفاعی قوت کو مضبوط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

سروے رپورٹ میں ایک اور سوال بھی کیا گیا جو ہمارے معاشرے میں ایک عام مفروضہ ہے کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی بیرونی ممالک کی سازش ہے۔ اس سوال کے جواب میں 50 فیصد نوجوانوں کے مطابق مذہبی انتہا پسندی کی ایک بنیادی وجہ بیرون ممالک کی سازشیں ہیں جب کہ دیگر 50 فیصد اس بات سے متفق نہیں ہیں۔

رپورٹ میں ایک اور اہم موضوع کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جو پاکستان میں سیاست دانوں کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 74 فیصد نوجوان سمجھتے ہیں کہ ’ہمارے ملک کے ریسورسز کرپٹ سیاست دانوں کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں‘ جب کہ باقی 27 فیصد نوجوان اس بات سے متفق نہیں ہیں۔

مغربی میڈیا کے حوالے سے بھی نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ کیا مغربی میڈیا پاکستان کے امیج کو ’خراب‘ کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے؟  اس کے جواب میں 66 فیصد نوجوانوں نے رائے دی کہ ’مغربی میڈیا پاکستان کے تاثر کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے‘ جب کہ باقی 44 فیصد سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔

ایک دلسچسپ سوال اس سروے رپورٹ میں شامل کیا گیا کہ عموماً یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے ’مغربی ایجنڈا‘ کے پیروکار ہیں، تاہم سروے رپورٹ کے مطابق 82 فیصد نوجوان اس مفروضے سے متفق نہیں ہیں کہ خواتین کے حقوق پر کام کرنے والے مغربی ایجنڈے پر کار فرما ہیں۔

علاقائی زبانوں کے حوالے سے بھی سروے میں ایک سوال شامل کیا گیا تھا۔ سوال میں پوچھا گیا تھا کہ کیا علاقائی زبانیں اتنی ہی اہم ہیں جتنی اردو ہے؟ جس کے جواب میں 86 فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ علاقائی زبانیں اتنی ہی اہم ہیں جتنی اردو ہے جب کہ 13 فیصد اس بات سے متفق ہیں کہ اردو علاقائی زبانوں سے زیادہ اہم ہے جب کہ ایک فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ علم نہیں ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے خیبر پختونخوا سمبلی اور قومی اسمبلی کے رکن ولسن وزیر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹ جس میں نوجوانوں کی رائے سامنے آتی ہے، اسمبلی فورم  میں بحث کے لیے پیش کی جانی چاہے تاکہ اس پر سیر حاصل گفتگو ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے تعلیمی نصاب سے نفرت انگیز مواد کو نکالنا چاہیے تاکہ نوجوانوں میں پر تشدد خیالات کا خاتمہ ہو سکے۔‘

سپریم کورٹ کے شریعہ ایپلیٹ بینچ کے جج ڈاکٹر خالد مسعود بھی تقریب میں شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں پالیسی بنانے والے اور تحقیق کرنے والوں کے درمیان ایک بڑا فاصلہ موجود ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔‘

رپورٹ میں حکومتی نمائندوں اور پالیسی بنانے والوں کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ رپوٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت ’سیلیکٹیو‘ تاریخ کو نصاب سے ہٹائیں تاکہ نوجوانوں کو درست تاریخ کا علم ہو، جب کہ نصاب میں موجود غیر مسلموں کے خلاف مواد کو بھی ہٹانا ضروری ہے۔

Tags: enemy stateIndiaKhyberPakhtunkhwaانڈیاپاکستانخیبر پختونخوادشمن ریاست
Previous Post

کیا انڈے کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

Next Post

نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

نیا دور

نیا دور

Related Posts

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

حکومت نے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کرنے سے پہلے مشورہ نہیں کیا: آئی ایم ایف

by نیا دور
مارچ 21, 2023
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے کم آمدنی والےطبقے کے لیے پیٹرول سبسڈی...

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

Load More
Next Post
نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In