اگلی حکومت کے خاکے کی تیاریاں

اگلی حکومت کے خاکے کی تیاریاں
فہد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ان ہائوس تبدیلی کی پلاننگز کے ساتھ ساتھ انتخابی اصلاحات پر بھی باتیں ہونے لگیں۔ آنے والے دنوں کا خاکہ کیا تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ''ان فوکس'' میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام سٹیک فولڈرز کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ اگر آئندہ الیکشن ٹھیک نہ ہوئے تو ہمارے لئے بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں یہ بات بھی ہو رہی ہے کہ اگر کوئی ان ہائوس تبدیلی ہوتی ہے تو اس کے بعد انتخابی اصلاحات کا سلسلہ ضروری ہے۔ اس وقت اپوزیشن کے درمیان جو بحث ہو رہی ہے اس میں یہ نکتہ بڑا اہم ہے۔

https://twitter.com/waqasali012/status/1475029174851149828?s=20

فہد حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے موجود ہے کہ اگر ان ہائوس تبدیلی کے بعد نیا سیٹ اپ آتا ہے تو وہ الیکشن سے قبل ایسی اصلاحات کرے جن کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کا انعقاد صاف اور شفاف طریقے سے کرایا جا سکے  تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد ہو۔

انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتیں ویسے ہی الیکٹرک ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کرانے سے انکار کر چکی ہے تاہم اگر انتخابات جلد کرانا مقصود ہوا تو ویسے ہی ان کے ذریعے ناممکن ہو جائے گا۔