'عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ لوگوں نے فیصلہ کر لیا'

'عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ لوگوں نے فیصلہ کر لیا'
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ لوگوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان کو بالاخر جانا ہے۔ ان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی۔ تاہم اسٹیبلشمنٹ کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس بارے میں کیا سوچ رہے ہیں، ہمیں اس چیز کا علم نہیں ہے۔

24 چینل کے پروگرام میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان نے جانا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ان کے اقتدار میں رہنے سے ان کی بڑی سبکی ہوئی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اسٹیبشلمنٹ کی ٹاپ لیڈرشپ یہ فیصلہ کر چکی ہے لیکن ہمیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس فیصلے کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں کیونکہ ان کی سوچ بڑی اہم ہے، اس کے بغیر ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا اب آنا لازم ہو چکا ہے اور نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔ اس کے بعد کون سی حکومت آئے گی اور کتنا عرصہ اقتدار میں رہے گی، ان باتوں پر تبصرہ کرنا ابھی مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بات کی میں پیشگوئی کر دیتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت یہ سال سروائیو نہیں کرے گی۔ پہلے یہ باتیں کی جاتی تھیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے اس لئے عمران خان ٹکے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ان کی کارکردگی سے کسی کو خوش نہیں ہے۔ انہوں نے بہت سے معاملات پر انھیں مایوس کیا ہے۔