• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جو جمہوریت کا نام جو لے اسے فائرنگ سکواڈ کے سامنے لاؤ: حسن نثار

"دو سال قبل تحریکِ انصاف کو قوم سے معافی مانگ کر گھر جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی میں پارٹی کی حمایت کرنے پر خود کو گالیاں بھی دے چکے ہیں"

نیا دور by نیا دور
جنوری 3, 2022
in خبریں
154 2
0
Hassan Nisar Imran Khan
182
SHARES
866
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ کار حسن نثار کو ایک مرتبہ پھر ان کے ‘جمہوریت دشمن’ خیالات کا اظہار ٹیلی وژن پر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے سماء ٹی وی پر پارس جہانزیب کے پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کو 15 سال کے لئے فسطائیت کی ضرورت ہے اور جو جمہوریت کی بات کرتا ہے اسے گولی مار دینی چاہیے۔

یہ کلپ اتوار کے روز وائرل ہو گیا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا کیونکہ سینیئر صحافی اس کلپ میں واضح طور پر ملک میں آمریت کا مطالبہ کر رہے تھے۔

RelatedPosts

ریما عمر نے حسن نثار کو آئینہ دکھا دیا، رپورٹ کارڈ میں سیدھا اٹیک

جمہوریت کے بارے میں ریمارکس پر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے حسن نثار کو طلب کرلیا

Load More

سماء ٹی وی کے پروگرام میں حسن نثار کا کہنا تھا کہ “ہمیں 15 سال کے لئے بلا تعطل حکومت چاہیے۔ کوئی جمہوریت کا نام جو لے اسے فائرنگ سکواڈ کے سامنے لاؤ اور گولیوں اور بندوق کی گھسائی کا خرچ بھی اس کے گھر والوں سے وصول کرو۔ پرائمری تعلیم سے لے کر آبادی کنٹرول کرنے تک، جابر حکمران ۔۔۔ جابر ‘جبیرا’ سے ہے۔ یہ غلط ترجمہ کرتے ہیں ‘مصلی’۔ جابر حکمران ہی تو حکمران ہوتا ہے۔”

پارس جہانزیب نے سوال کیا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ 15 سال آمریت ہونی چاہیے؟ حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ ورنہ تباہی اپنی آخری حدیں بھی پار کر جائے گی۔ “مزید پانچ سال، فیتی فیتی، یاد رکھنا”

پارس نے کہا کہ عمران خان خود بھی مغربہ جمہوریت کے بہت دلدادہ ہیں۔ کیا 15 سال کی آمریت ہی ہونی چاہیے یا عمران خان کو بھی ایک اور ٹرم دے کر دیکھا جا سکتا ہے؟ حسن نثار نے جواب دیا کہ “اس کو بھی دے کر دیکھ لینا چاہیے۔ یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے”۔

سوشل میڈیا پر حسن نثار کو ان جملوں کے لئے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ صحافی حسن زیدی کا کہنا تھا کہ کسی تھوڑے سے بھی بہتر ملک میں حسن نثار کو اس قسم کی شرمندگی کا بار بار سامان کرنے پر میڈیا سے نکال دیا گیا ہوتا۔

روحیل ڈار نے بھی میڈیا ادارے جیو نیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے صحافیوں طلعت حسین اور حامد میر کو تو نکالا جا چکا ہے لیکن حسن نثار کی دفعہ وہ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کیا جاتا۔

انسانی حقوق کی کارکن اور پروفیسر ندا کرمانی کا کہنا تھا کہ حسن نثار جمہوریت کے حامیوں کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرنے اور گولیوں کے پیسے ان کے گھر والوں اور پیاروں سے لینے کی بات کرتے ہیں۔ لیکن یہ اس ملک میں جائز ہے۔ دوسری جانب علی وزیر کو ریاستی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں ایک سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ حسن نثار نے اس قسم کا تنازع کھڑا کیا ہے۔ البتہ حیرت کی بات یہ ہے کہ موصوف دو سال قبل تحریکِ انصاف کو قوم سے معافی مانگ کر گھر جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی میں پارٹی کی حمایت کرنے پر خود کو گالیاں بھی دے چکے ہیں۔ لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ اسے پانچ سال اور دے کر دیکھ لو۔

Tags: firing squadHassan Nisarحسن نثار
Previous Post

نیب سربراہ کو ویڈیو سے قابو کیا گیا، آر ٹی ایس بندکرکے عمران خان کو لایا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے معطل

Next Post

امریکہ سے تعلقات مسئلہ ہیں، 2009 میں حالات موافق تھے، اب IMF بہت سختی سے دیکھ رہا ہے: شوکت ترین

نیا دور

نیا دور

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
Shaukat Tareen Imran Khan

امریکہ سے تعلقات مسئلہ ہیں، 2009 میں حالات موافق تھے، اب IMF بہت سختی سے دیکھ رہا ہے: شوکت ترین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In