• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

شدید سردی میں دم گھٹنے یا ہائپوتھرمیا سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

بہت زیادہ سردی لگنے کی صورت میں ورزش سے بھی جسمانی ٹمپریچر کو کسی حد تک زیادہ کیا جا سکتا ہے لیکن بچوں یا ضعیف افراد کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 8, 2022
in خبریں
30 0
0
شدید سردی میں دم گھٹنے یا ہائپوتھرمیا سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
35
SHARES
168
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کے مشہور تفریحی مقامات مری اور گلیات میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے وہاں گاڑیوں میں پھنسے متعدد سیاح جاں بحق ہو چکے ہیں۔ طبی ماہرین اس کی وجہ ہائپوتھرمیا قرار دے رہے ہیں۔ آخر ہائیوتھرمیا کیا چیز ہے اور اس سے بچنا کس طرح ممکن ہے۔

طب کی زبان میں انسانی جسم کے درجہ حرارت جب حد سے زیادہ کم ہو جائے تو اسے ہائپوتھرمیا کہتے ہیں۔ اس صورتحال میں جسم تیزی سے اپنی گرمی ختم کرتے ہوئے ٹھنڈا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

RelatedPosts

پے در پے مارشل لا، کمزور جمہوریت؛ پاکستان اور ترکی میں بہت کچھ مشترک ہے

اسٹیبلشمنٹ نے اپنی شکتیاں عمران خان میں منتقل کر دیں یا شکتی مان پی ٹی آئی میں شامل ہو چکا؟

Load More

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانی جسم کا درجہ حرارت صرف ایک یا دو ڈگری کی کمی پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اگر یہ زیادہ کم ہو جائے تو انسانی جسم پر اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

انسانی دماغ میں ایک تھرموسٹیٹ موجود ہے، جو جسمانی ٹمپریچر میں کمی کی صورت میں ایسے سسٹم متحرک کر دیتا ہے، جو انسانی جسم کو گرمی فراہم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

تاہم شدید ٹھنڈ کی صورت میں یہ یہ دماغی تھرموسٹیٹ بار بار استعمال ہونے سے اپنی صلاحیت ختم کرنا شروع کر دیتا ہے، جبکہ انسانی جسم میں گرمی پیدا کرنے والے سسٹم کی کارکردگی بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔

انسانی جسم کے خاص حد سے زیادہ وقت کیلئے شدید سردی میں گرمی پیدا کرنے والا سسٹم کام چھوڑ دیتا ہے، اسی وجہ سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

ہائپوتھرمیا ایک قسم کی طبی ایمرجنسی ہے، اس میں جسم تیزی کیساتھ گرمی کھونا شروع کر دیتا ہے اور درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو جاتا ہے۔

انسانی جسم کا عمومی درجہ حرارت تقریباً 98.6 ڈگری فارن ہائٹ ہوتا ہے، اس کے 95 ڈگری فارن ہائٹ تک گرنے کو ہائپو تھرمیا کہا جاتا ہے۔ جسم کا ٹمپریچر گرنے کی صورت میں اعصابی نظام، دل اور دیگر اعضا کام نہیں کر سکتے، اور اگر بروقت طبی امداد فراہم نہ کیا جائے تو ہائپوتھرمیا نظام تنفس اور دل کی مکمل ناکامی اور بالاخر موت کا باعث بن سکتا ہے۔ ہائپوتھرمیا سے بچنے کی کوئی دوا موجود نہیں، اس کا واحد حل جسم کو جہاں تک ممکن ہو گرم رکھنا ہے۔

انسانی جسم میں موجود تمام سسٹم ایک مربوط طریقے سے کام کرتے ہیں لیکن ہائپوتھرمیا کی صورت میں یہ سب ایک ایک کرکے کام چھوڑ دیتے ہیں۔

بہت زیادہ سردی لگنے کی صورت میں ورزش سے بھی جسمانی ٹمپریچر کو کسی حد تک زیادہ کیا جا سکتا ہے لیکن بچوں یا ضعیف افراد کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

ہائیپوتھرمیا سے بزرگ لوگ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کیلئے بھی یہ صورتحال جان لیوا ہو سکتی ہے۔

جسم کا درجہ حرارت گرتے ہی ہمارا جسم کپکپانا شروع کر دیتا ہے جو سردی کیخلاف جسم کا آٹومیٹک دفاع ہے۔ ہائپوتھرمیا کی علامات میں کانپنے کے علاوہ بڑبڑانا، غیر واضح طریقے سے بولنا، سانس کا آہستہ آنا، کمزور نبض، غنودگی، الجھن یا یادداشت کی کمی وغیرہ شامل ہیں جبکہ بچوں کی جلد کا سرخ اور چمک دار ہو جانا بھی ایک اہم علامت ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ مری میں پھنسے ہوئے درجنوں افراد کی اموات کیسے ہوئیں؟ تو اس بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہاں اکثر لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیاں سٹارٹ رکھیں، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چند گھنٹوں بعد ہی بیٹریا ڈاؤن ہونے سے گاڑیاں بند ہو گئیں۔ ہیٹر کے بند ہونے کے بعد گاڑی میں گرمی آہستہ آہستہ کم ہونے لگی۔

بعض ماہرین کے مطابق شدید برف باری کی صورت میں اکثر گاڑیوں کے ایگزاسٹ بند ہو جاتے ہیں۔ گاڑیوں میں پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ باہر کے بجائے اندر آنا شروع ہو جاتی ہے جس سے گاڑی میں موجود افراد اگر غنودگی میں ہوں تو دم گھٹنے سے ان کی موت بھی موت واقع ہو سکتی ہے۔

 

Tags: hypothermiaMurreeNatural disastersevere coldsuffocationپاکستانسانحہ مریقدرتی آفتمحکمہ موسمیاتمری
Previous Post

سانحہ مری: وزیر اعظم، وزیر اطلاعات نے متاثرین کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

Next Post

بابر کے کزن سے جوگرز مانگنے والی بات کو بلاوجہ اُچھالا جارہا ہے، والد بابر اعظم

نیا دور

نیا دور

Related Posts

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کےآئین کی خلاف ورزی کی ہے: عمران خان

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے اعلان پر شدید...

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو مختلف امور پر حکومت کو مشورہ دینے کا کام سونپا گیا...

Load More
Next Post
بابر کے کزن سے جوگرز مانگنے والی بات کو بلاوجہ اُچھالا جارہا ہے، والد بابر اعظم

بابر کے کزن سے جوگرز مانگنے والی بات کو بلاوجہ اُچھالا جارہا ہے، والد بابر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In