سعودی عرب کی گلیوں میں مختصر لباس پہنے خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، سعودی حکام کی تعریف

سعودی عرب کی گلیوں میں مختصر لباس پہنے خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل، سعودی حکام کی تعریف
خلیجی ملک سعودی عرب کے صوبہ جازان کی گلیوں میں مختصر لباس پہنے خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے ابتدائی طور پر سعودی حکام نے سراہا، سعودی حکام پر شدید تنقید کے بعد غیر ملکی مرد و خواتین کی مختصر لباس میں برازیل کے روایتی رقص ’سامبا‘ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق سعودی عرب کے صوبے جازان میں جاری ’جازان فیسٹیول 2022‘ کے دوران بنائی گئی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں نے سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مرد و خاتون کو روایتی برازیلی ڈانس ’سامبا‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون نیم عریاں لباس میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم انہوں نے روایتی برازیلی سامبا ڈانسرز سے قدرے بہتر لباس پہن رکھا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے جازان کی گلیوں میں غیرملکی افراد کے نیم عریاں لباس کے رقص کو مذہبی و سماجی روایات کے خلاف قرار دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جازان کے گورنر اور انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ مذکورہ ویڈیو ’جازان فیسٹیول 2022ُ‘ کی ہی ہے، جس میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہیں۔

https://twitter.com/HoseinMortada/status/1479917103209750532

سعودی حکام نے غیرملکی افراد کی وائرل ہونے والی رقص کی ویڈیو کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو مذہبی اور سماجی روایات کے خلاف نہیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو تفریحی میلے کا ایک حصہ تھی اور تفریحی ویڈیو کو غلط رنگ نہ دیا جائے، تاہم لوگوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد گورنر جازان نے معاملے کی تحقیق کا حکم دے دیا۔

مذکورہ ویڈیو کو سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے جازان حکام اور فیسٹیول کے عہدیداروں پر سخت تنقید کی گئی اور لکھا گیاکہ سعودی عرب میں اگرچہ خواتین کو آزادی مل چکی ہے، تاہم تاحال مقامی خواتین اس طرح کا لباس نہیں پہنتیں۔

https://twitter.com/Jazanfestivals/status/1480238974149042180

سعودی عرب کے سوشل میڈیا صارفین نے جازان کی گلیوں میں غیر ملکی افراد کے ’سامبا‘ ڈانس کی ویڈیو کو ملکی روایات سمیت مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا، جس کے بعد ہی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیا۔

مذکورہ ویڈیو کے علاوہ بھی ’جازان فیسٹیول 2022‘ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے میلے میں ہونے والے تفریحی پروگرامات کا سراہا۔

https://twitter.com/Jazanfestivals/status/1480210052942282754

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے جہاں خواتین کو نمایاں آزادیاں دی گئی ہیں، وہیں چند سال سے وہاں تفریحی، موسیقی، شوبز، فیشن اور آرٹ فیسٹیولز کا بھی انعقاد ہونے لگا ہے۔

سعودی عرب میں اب خواتین غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ کام کرنے سمیت اپنے کسی مرد اہل خانہ کی سرپرستی اور اجازت کے بغیر بیرون ممالک سفر بھی کر سکتی ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے فیشن، شوبز، موسیقی اور تفریحی شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/Jazanfestivals/status/1479959786129170432