• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, جنوری 31, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

امپرئیل کالج آف لندن میں کی گئی تحقیق میں جسم کے مدافعتی نظام کے ایک اہم ترین حصے ٹی سیلز پر توجہ دی گئی تو معلوم ہوا کہ ایک بار جب نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے تو کچھ ٹی سیلز جسم میں ایک میموری بینک کے طور پر موجود رہتے ہیں اور وائرس کے اگلے حملے سے نمنٹے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

نیا دور by نیا دور
جنوری 11, 2022
in خبریں
6 0
0
کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عام نزلہ زکام کرونا وائرس سے بچانے کے ساتھ اس سے تحفظ بھی فراہم کر سکتا ہے، برطانوی تحقیق کاروں کا انکشاف۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تحقیق کاروں نے عام نزلہ زکام اور کورونا سے جڑی علامات پر تحقیق کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام نزلہ زکام کے بعد جسم میں مخصوص مدافعتی خلیات بنتے ہیں جو مستقبل میں بیماری کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

RelatedPosts

علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں حاضری کے بجائے بھائی کی انتخابی مہم میں پہنچ گئے

کورونا: عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا، ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی

Load More

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام نزلہ زکام سے بننے والے یہی خلیات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے بھی بچا سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امپرئیل کالج آف لندن میں کی گئی جس میں جسم کے مدافعتی نظام کے ایک اہم ترین حصے ٹی سیلز (مدافعتی خلیات) پر توجہ دی گئی تو معلوم ہوا کہ ایک بار جب نزلہ زکام ختم ہوجاتا ہے تو کچھ ٹی سیلز جسم میں ایک میموری بینک کے طور پر موجود رہتے ہیں اور وائرس کے اگلے حملے سے نمنٹے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس 28 روزہ تحقیق میں برطانوی محققین نے 52 افراد کو شامل کیا تھا جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی اور وہ کورونا متاثرین کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، اس تحقیق میں شامل صرف پچاس فیصد افراد کورونا کا شکار ہوئے جب کہ پچاس ایسے افراد محفوظ رہے جنہیں عام نزلہ زکام ہوا تھا۔

جو افراد کورونا سے متاثر ہونے سے محفوظ رہے ان پر تحقیق کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے جسم میں ٹی سیلز (مدافعتی خلیات) کی تعداد زیادہ تھی جس کہ وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

تاہم محقیقین اور ماہرینِ صحت اس ہی بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ویکسین لگوانا ہی اس سے محفوظ رہنے کا واحد زریعہ ہے۔ تحقیق کے 28 روزہ دورانیے کے دوران 50 فیصد افراد کووڈ سے متاثر ہوگئے جبکہ باقی کو کچھ نہیں ہوا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ سے متاثر نہ ہونے والے ایک تہائی افراد کے خون میں مخصوص میموری ٹی سیلز کی تعداد کافی زیادہ تھی۔ یہ ٹی سیلز ممکنہ طور پر اس وقت بنے جب وہ اور ایک انسانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جو عام نزلہ زکام کا باعث بنتا ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ دیگر عناصر جیسے ہوا کی نکاسی کا اچھا نظام اور گھر میں کووڈ کے مریض کا کم متعدی ہونا وغیرہ بھی نوول کورونا وائرس سے بچاؤ پر اثرانداز ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ایک چھوٹی تحقیق تھی مگر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا مدافعتی نظام وائرس کے خلاف کیسے لڑتا ہے اور اس سے مستقبل کی ویکسینز کے لیے مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کو بڑھا چڑھا کر بیان نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا امکان نہیں کہ کووڈ سے ہلاک ہونے والا یا سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنے والے ہر فرد کو کبھی نزلہ زکام کا باعث بننے والے کورونا وائرس کا سامنا نہیں ہوا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نزلہ زکام کو کووڈ 19 سے تحفظ کا ذریعہ سمجھنا سنگین غلطی ہوگی کیونکہ نزلہ زکام کے 10 سے 15 فیصد کیسز کورونا وائرسز کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ محققین نے بھی ماہرین کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینز ہی تحفظ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسم کس طرح بیماریوں کے خلاف لڑتا ہے اس سے آگاہ ہونے سے نئی ویکسینز کی تیاری میں مدد ملے گی۔

موجودہ کووڈ ویکسینز میں کورونا وائرس کے باہر موجود اسپائیک پروٹین کو ہدف بنایا جاتا ہے مگر نئی اقسام میں یہ پروٹینز بدل رہے ہیں۔

محققین کے مطابق مگر جسم کے ٹی سیلز وائرس کے اندرونی پروٹینز پر حملہ آور ہوتے ہیں جو نئی اقسام میں بہت زیادہ نہیں بدلتے، جس کا مطلب ہے کہ ٹی سیلز کو زیادہ متحرک کرنے والی ویکسینز سے کووڈ کے خلاف دیرپا تحفظ مل سکے گا۔

Tags: زکامکروناکرونا وائرسکیا نزلہ کرونا سے بچا سکتا ہےنزلہ
Previous Post

بار بار موبائل فون چارج کرنے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے

Next Post

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘فوج اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کیے بغیر معیشت نہیں چل سکتی’

‘فوج اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کیے بغیر معیشت نہیں چل سکتی’

by نیا دور
جنوری 30, 2023
0

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجٹ خسارہ کم کیا جائے مگر پاکستان کے پاس اس خسارے کو کم...

دفاعی اخراجات، اشرافیہ کی سہولیات میں کٹوتی کی جائے؛ عوامی ورکرز پارٹی

دفاعی اخراجات، اشرافیہ کی سہولیات میں کٹوتی کی جائے؛ عوامی ورکرز پارٹی

by نیا دور
جنوری 30, 2023
0

عوامی ورکرز پارٹی نے حکومت اور آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسیوں پر غم و غصے کا اظہار کیا جن کے...

Load More
Next Post
نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 30, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In