جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیں اور جنت کا ٹکٹ حاصل کریں، سراج الحق

جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیں اور جنت کا ٹکٹ حاصل کریں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہے عوام جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیں اور جنت کا ٹکٹ حاصل کریں۔

بہاولپور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی نے کہا جماعتِ اسلامی چاہتی ہے عوام انہیں ووٹ دیں اور جنت بھی لیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پپپلز پارٹی کے منشور میں کوئی فرق نہیں۔ وہ چاہتے ہیں آپ انہیں صرف ووٹ دیں، چاہے جہنم میں جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ ووٹ دینے کے بعد آپ حلال کھاتے ہیں یا حرام، آپ جنت میں جاتے ہیں یا جہنم میں یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے۔ آپ جنت کا شہزادہ بنیں یا جہنم کا ایندھن، یہ آپ کا مسئلہ ہے پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن جماعتِ اسلامی میں ایسا نہیں ہے، جماعت اسلامی انبیاء کے مشن پر چل رہی ہے۔ ہم یہی چاہتے ہیں کہ آپ کا ووٹ آپ کے لیے جنت کی چابی بن جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کا نعرہ زمین پر عرش والے کی نگاہوں میں آپ کو محبوب بنا دے۔ فرش والے عرش والوں کے ساتھ جڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ باقی جماعتیں چاہتی ہیں کہ آپ انہیں ووٹ بھی دیں، ان کے لیے زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں چاہے جہنم میں جائیں مگر جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ آپ اسے ووٹ بھی دیں اور جنت بھی حاصل کریں۔