مہوش حیات کی باتھ روم میں ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

مہوش حیات کی باتھ روم میں ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا
معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی باتھ روم میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈا پر ہنگامہ برپا کردیا

اداکارہ مہوش حیات کی نئی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے رقص کو بہترین قرار دیا۔

حال ہی میں مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا جبکہ کئی لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار ’گویون‘ (Giveon) کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ’ہارٹ بریک اینورسری‘ (Heartbreak anniversary) گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی سراہا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)






مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔



عام افراد اور مداحوں نے بھی ان کی ویڈیو کو سراہا، تاہم ساتھ ہی لوگوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ بڑے اور امیر لوگ بھی باتھ رومز میں رقص کرتے ہیں۔

عام لوگوں کی طرح احمد علی بٹ نے بھی مہوش حیات کے باتھ روم میں رقص کرنے پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس کی تعریف کی۔

جہاں لوگوں نے مہوش حیات کے ڈانس کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے ان کے صاف باتھ روم کو بھی سراہا اور کچھ افراد نے مزاحیہ کمنٹس کیے کہ شاید باتھ میں پانی آنا بند ہوگیا تھا، جس وجہ سے ہی اداکارہ نے وہاں ڈانس کرنا شروع کیا۔



مہوش حیات ماضی میں بھی انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہیں عام طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ماضی میں مہوش حیات کو ڈانس ویڈیوز میں مختصر یا تنگ لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس بار مکمل لباس میں ہونے کی وجہ سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔

گزشتہ برس جولائی میں مہوش حیات نے بھائی دانش کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مہوش حیات کو نہ صرف ڈانس ویڈیوز بلکہ بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)