انڈونیشیا: غیر ازدواجی تعلق قائم کرنے پر خاتون کو 100 کوڑوں کی سزا، مرد کو صرف 15 کوڑے

انڈونیشیا: غیر ازدواجی تعلق قائم کرنے پر خاتون کو 100 کوڑوں کی سزا، مرد کو صرف 15 کوڑے
انڈونیشیا میں ایک شادی شدہ خاتون کو غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر 100 کوڑوں کی سزا دیدی گئی ہے۔ خاتون نے حکام کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون پر سزا کا عملدرآمد 13 جنوری کو کیا گیا۔ غیر ازدواجی تعلق قائم کرنے والی خاتون کو 100 جبکہ اس کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو صرف 15 کوڑے مارے گئے۔
یہ واقعہ کو انڈونیشیا کے صوبے آچے میں پیش آیا۔ دونوں افراد کو یہ سزائیں اسلامی شرعی قوانین کے مطابق دی گئیں، اس کے تحت غیر ازدواجی تعلق قائم کرنیوالے مردوں اور خواتین کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا کا حکم ہے۔
اس خاتون اور مرد کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا کے موقع پر وہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کوڑے پڑنے پر درد سے کراہ اٹھی، اس لئے کچھ وقت کیلئے سزا پر عمل روکنا پڑا تاہم اسے بعد میں پورا کرتے ہوئے اسے پورے 100 کوڑے مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو مرد کے مقابلے میں اس لئے زیادہ سزا دی گئی کیونکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور یہ کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہے۔ دوسری جانب مرد نے مرد نے جرم ماننے سے انکار کیا اس لئے اسے کم سزا کے طور پر محض 15 کوڑے مارے گئے۔