آسٹریلین کھلاڑیوں نے عثمان خواجہ کیلئے شراب کے ساتھ جشن منانا چھوڑ دیا

آسٹریلین کھلاڑیوں نے عثمان خواجہ کیلئے شراب کے ساتھ جشن منانا چھوڑ دیا
ایشز سیریز جیتنے کے بعد فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ شامل نہ ہوئے، تو ان کے ساتھیوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 0-4 سے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تمام آسٹریلوی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح الکوہل کا استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اس ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مسلمان بیٹر عثمان خواجہ اس جشن میں موجود نہیں تھے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انہیں نہ بھولے، پیٹ کمنز نے کھلاڑیوں سے کہہ کر فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر بلاکر ان کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1482783904016785418

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جا رہا ہے اور آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

یاد رہے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر نہ صرف میچ کا بلکہ 357 رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔