حمائمہ ملک نے شہباز شریف کو بہترین لیڈر قرار دے دیا

حمائمہ ملک نے شہباز شریف کو بہترین لیڈر قرار دے دیا
حمائمہ ملک نے شہباز شریف کو بہترین لیڈر قرار دے دیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو بہترین لیڈر قرار دے دیا۔
شہباز شریف کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر آنے کے بعد معروف اداکارہ نےسوشل میڈیا ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ

' شہباز شریف میری تمام دعائیں اور خواہشات آپ کے لیے، آپ ہمارے بہترین لیڈروں میں سے ایک ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ گٹ ویل سون شہباز شریف بھی لکھا #GetWellSoonShahbazSharif'

https://twitter.com/humaimamalick/status/801491378266050561?s=21

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ن لیگ کی ترجمان نے بتایا کہ شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت کی ہے، جب کہ شہباز شریف نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔