پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ویڈیوز لیک، پی سی بی کا انکوائری کا فیصلہ

پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ویڈیوز لیک، پی سی بی کا انکوائری کا فیصلہ
پی ایس ایل 7 کے اینتھم سانگ کی ریکارڈنگ کی ویڈیوز لیک ہوگئیں، کرکٹ بورڈ نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ستائیس جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، آفیشل سانگ کی ویڈیوز ریلیز ہونے سے پہلے ہی لیک ہو گئیں جس پر انتظامیہ نے سر پکڑ لیے۔

ویڈیو ریکارڈنگ قذافی سٹیڈیم میں شوٹ کی گئی جس میں سٹار سنگر آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے سروں کا جادو جگایا۔

کہا جارہا ہے کہ ی انتھم کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران یہ ویڈیو بنائی گئی جسے پی ایس ایل کا گانا ریلیز ہونے کے جلد گھنٹوں قبل لیک کر دیا گیا۔

https://twitter.com/mazidhussain_/status/1483768883840700421

کرکٹ بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر ریلیز کیے جانے سے پہلے ہی ویڈیو لیک ہونے والی ویڈیو کے معاملہ پر تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 7 آفیشل گانے کو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ جبکہ اس گانے کو کمپوز عبداللہ صدیق نے کیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس تھیم سانگ کے اسپانسر کے لیے اپنی مارکیٹنگ ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔ تاکہ یہ گانا جلد سے جلد لوگوں میں مقبولیت حاصل کر پائے۔ پاکستان سپر لیگ کے اس تھیم سانگ کو اگلے ہفتے ریلیز کرنے جا رہی ہے۔